https://www.avient.com/sites/default/files/2023-07/Avient_CodeConduct_2023_Urdu.pdf
2023
1 CEO کی جانب سے ایک پیغام
2 ہمارا نصب العین اور حکمت عملی
2 بنیادی اور ذاتی اقدار
4 اخلاقی رویے کے لیے رہنما خطوط
4 ذاتی اقدار
6 سوالوں کو حل کرنا اور عدم تعمیل کی صورت حال کی اطلاع دینا
6 ایتھکس ہاٹ لائن
6 کوئی انتقامی کارروائی نہیں
7 ضابطۂ اخلاق کا استعمال
7 ضابطہ کی خلاف ورزیاں
9 تنوع اور شمولیت
9 تعصب یا ہراسانی
9 کام کی جگہ پر تعلقات
10 منشیات کا بے جا استعمال
10 جسمانی تحفظ اور کام کی جگہ پر تشدد
12 درست معلومات، ڈیٹا اور ریکارڈز
12 حساب و کتاب کی دیانتداری
14 کمپنی کی مواصلات
14 املاک کا تحفظ اور استعمال
14 ملکیتی اور رازدارانہ معلومات، خیالات اور املاک دانش
14 رازداری، نجی معلومات اور ڈیٹا کا تحفظ
15 انٹرنیٹ اور ای میل کا استعمال
15 سوشل میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ
15 کمپیوٹر سیکورٹی، سافٹ ویئر لائسنسنگ اور کاپی رائٹس
16 اندرونی )خفیہ( معلومات اور شیئر کی خرید و فروخت
16 سیاسی تعاون/سرگرمیاں اور رفاہی عطیات
16 سرکاری تفتیشات اور پوچھ تاچھ
18 منصفانہ لین دین
18 رشوت اور کمیشن خوری
19 ایجنٹس اور صلاح کار
19 مسابقت
19 تحائف اور مہمان نوازی
20 مفادات کا تصادم
20 نجی مفاد کو ترجیح دینا
20 بین الاقوامی تجارت
22 پائیداری
22 حفاظت، صحت اور ماحول
22 پروڈکٹ اور سروس کا تحفظ
23 انسانی حقوق کا احترام
23 ایک مشترکہ عہد
24 وسائل اور رابطہ کی معلومات
1
CEO کی جانب سے ایک پیغام
محترم Avient کے رفقائے کار،
ایک نمو پذیر، عالمی کمپنی کے حصے کے طور پر، ہمیں مسابقت طلب صورتحال اور پیچیدہ فیصلہ سازی کا سامنا ہوتا ہے۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ رفقاء کار، گاہک اور
سپلائر ہی ہمارے واحد مستفیدین نہیں ہیں — بلکہ ان ممالک اور کمیونٹیز پر، جہاں ہم کام کرتے ہیں، نیز پوری دنیا پر، ہمارے کام، ہماری مصنوعات اور ہمارے لوگوں
کا اثر ہوتا ہے۔
Avient میں ہم، کاروبار کو ایک ایسے انداز میں چلاکر، جو مستقبل کی نسلوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت سے سمجھوتہ کیے بغیر موجودہ تقاضوں
کو پورا کرے، ایک عالمی سطح کا مستحکم ادارہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔اس عزم کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم استحکام کی تعریف کس طرح کرتے ہیں:لوگ،
پروڈکٹس، سیارہ اور کارکردگی۔ ایک American Chemistry Council Responsible Care® کمپنی اور پلاسٹک کے فضلے کو ختم کرنے کے اتحاد کے بانی ممبر کی
حیثیت سے، ہم اپنے امتیاری نشانNo Surprises PledgeSM اور ہمارے استحکام کے وعدے پر کاربند ہیں۔ہم دیانتداری، ایمانداری اور احترام کی ذاتی قدروں کی
تعمیل کرکے ان اصولوں کو برقرار رکھتے ہیں۔
ہمارے طرز عمل کی رہنمائی میں مدد کے لیے، ہمارا ضابطۂ اخلاق ہمارے کاروباری طرز عمل کے ليے اخلاقی اور رویہ جاتی معیار کا ایک واضح سیٹ مرتب کرتا
ہے۔آپ کو نہ صرف اسے ابھی پڑھنا اور اس کے مشمولات کو اپنانا چاہیے، بلکہ آپ کو ایسے وقت میں رہنمائی کے طور پر اس کو استعمال کرنا چاہیے جب آپ کو اپنے
کام میں ایسے مسائل کا سامنا ہو جو نئے، غیر واضح یا پیچیدہ ہوں۔ ہم ان ممالک اور مقامی برادریوں کی ثقافتوں اور کاروباری طریقوں کا احترام کرتے ہوئے اخلاقی
طرز عمل کے مستقل عالمی معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، جن کے ساتھ ہم باہمی تعامل کرتے ہیں۔
یہ ضروری ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اس ضابطۂ اخلاق کی مکمل تعمیل کرے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ہماری ذاتی اور کاروباری ساکھ اور کارکردگی کو نقصان
پہنچنے کا امکان ہے۔پھر بھی، جب ہم اپنے ضابطۂ اخلاق میں بیان کردہ اخلاقی اصولوں کو اپنے تمام عالمی رشتوں پر مستقل طور پر لاگو کرتے ہیں تو، ہم ایک ایسا
کاروباری ماحول قائم کرتے ہیں جو ہماری حالیہ اور مستقبل کی کامیابی کے ليے ساز گار ہو۔
اس اہم معیار کے حوالے آپ کی مسلسل اور غیر متزلزل تعاون کے لیے آپ کا شکریہ۔
بصد خلوص،
رابرٹ ایم پیٹرسن
چیئرمین، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر
ہم تسلیم کرتے ہیں کہ رفقاء کار، گاہک اور سپلائر ہی ہمارے
واحد مستفیدین نہیں ہیں — بلکہ وہ ممالک اور کمیونٹیز
بھی ہمارے مستفیدین ہیں، جہاں ہم کام کرتے ہیں، نیز پوری
دنیا پر ہمارے کام، ہماری مصنوعات اور ہمارے لوگوں کا اثر
رابرٹ ایم پیٹرسن — چیئرمین، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر
2
ہمارا نصب العین اور حکمت عملی
نصب العین
Avient میں، ہم خصوصی مہارت والے اور پائیدار مواد کے حل بناتے ہیں جو، بہتر دنیا کے لیے نئے پروڈکٹس کو زندگی دے کر، کسٹمر کے چیلینجز کو مواقع میں
تبدیل کر دیتے ہیں۔
حکمت عملی
تخصص
ہمارے گاہکوں کو قدر تخلیق کرنے والی پیشکشوں کے ذریعے ہمیں ممتاز کرتا ہے۔
گلوبلائزیشن
ہمیں دنیا میں ہر جگہ مستقل طور پر اپنے گاہکوں کی خدمت کے قابل بناتا ہے۔
طریق کار کی عمدگی
ہمیں مستقل بہتری کے ساتھ گاہک کی خواہش کو پورا کرنے کی طاقت دیتا ہے۔
تجارتی عمدگی
بازار میں ہماری سرگرمیوں کی سپروائزری کرتی ہے جہاں ہم گاہکوں کو قدر کی ترسیل کرتے ہیں۔
بنیادی اور ذاتی اقدار
بنیادی اقدار
شراکت داری، اختراع، عمدگی۔یہ بنیادی اقدار، جس کا آغاز ہمارے انفرادی فیصلوں اور اقدامات سے ہوتا ہے، شراکت داری، جدت طرازی اور بہتری کے مستقل عہد کے
ذریعہ حقیقی قدر پیدا کرکے گاہک کو اولین ترجیح دینے پر ہماری توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ہم ان تمام اقدار کو اپنے تمام کاموں میں انتہائی خلوص کے ساتھ برقرار رکھیں
گے۔
دیانتداری، ایمانداری اور احترام۔ان ذاتی اقدار کا آغاز ہم میں سے ہر ایک سے ہوتا ہے— جو فیصلے ہم انفرادی حیثیت سے کرتے ہیں اس کا اس بات پر اثر پڑتا ہے کہ
مارکیٹ میں اور جس کمیونٹی میں ہم کام کرتے ہیں وہاں Avient کو کیسے دیکھا جائے گا۔
Specialization
Globalization
Operational
Excellence
Commercial
Excellence
Associates
3
4
اخلاقی رویے کے لیے رہنما خطوط
Avient کا ضابطۂ اخلاق )”کوڈ“( کاروباری طرزعمل کے لیے ایک رہنما ہے۔
اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہماری اقدار محفوظ رہیں اورAvient کی
ساکھ برقرار رہے اور اس میں اضافہ ہو۔
Avient کی اقدار ہمارے کاروبار کے طریقے کو متشکل کرتی ہیں۔ہم نے اعلی
ترین قوت رفتار والی ایک کمپنی بنائی ہے: ایک ایسی کمپنی جس کی عالمی
سطح پر رسائی ہے اور جس کا واضح نصب العین ہے۔یہ ضروری ہے کہ ہم اس
پر غور کریں کہ ہم کس طرح کامیابی اور ترقی کو جاری رکھیں گے تاکہ ہم جو
کاروباری طریق کار استعمال کرتے ہیں وہ ہماری اقدار کو مزید بہتر بنائے۔یہ
اقدار اعلی اخلاقی معیار پر مبنی ہیں، اور ہمارے کاروباری معاملات میں
ایمانداری اور دیانتداری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ہم اکثر کام پر ایسے حالات کا سامنا کریں گے جہاں »کرنے لائق صحیح کام«
فوری طور پر ظاہر نہیں ہوتا ہے۔کمپنی، ساتھیوں، گاہکوں یا سپلائی کرنے
والوں، اور جن کمیونٹیوں میں ہم کام کرتے ہیں ان کے مفادات کے مابین
تنازعات ہوں گے۔یہ گائیڈ آپ کو ان تنازعات کو حل کرنے اور بہترین اقدام کے
انتخاب کا فیصلہ کرنے میں مدد کرے گا۔
ہمیں ہر ایک ملک میں جہاں ہم کام کرتے ہیں قوانین، قواعد و ضوابط کی بھی
پابندی کرنی ہوگی۔قوانین اور قواعد و ضوابط کی تعمیل Avientکے سبھی
رفقائے کار اور خود کمپنی کا فریضہ ہے۔اس ضابطہ میں، »Avient کے رفقائے
کار« میں Avient کی سبھی ذیلی کمپنیوں میں Avient کے سبھی ساتھی،
ڈائرکٹر، ایجنٹ، مشیر اور ٹھیکیدار شامل ہیں۔
ریاستہائے متحدہ میں ہی ایک عالمی کمپنی کے صدر دفتر کے طور پر، امریکی
قوانین اور دوسرے ممالک کے قوانین اور قواعد دونوں ہماری سرگرمیوں پر لاگو
ہوتے ہیں۔آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ مقامی رسوم و رواج اور کاروباری
یا معاشرتی طرز عمل ہمارے ضابطے میں طے شدہ معیار پر پورے نہیں اترتے
ہیں۔اگر آپ کو معلوم نہیں ہے کہ کون سے قوانین یا پالیسیاں لاگو ہوتی ہیں،
یا آپ کو لگتا ہے کہ لاگو قوانین یا مقامی قوانین اور رواج اور ہماری پالیسیوں
کے مابین کوئی تنازعہ ہوسکتا ہے تو آپ کو مدد کے ليے ہماری اخلاقیات اور
تعمیل کے وسائل میں سے کسی سے مدد لینا چاہیے۔یاد رکھیں کہ جہاں کہیں
بھی ہم موجود ہیں یا کاروبار کرتے ہیں وہاں انہیں اخلاقی معیارات کا اطلاق
دیانتداری، ایمانداری اور احترام
دیانت داری، ایمانداری اور احترام ہم میں سے ہر ایک کے ساتھ شروع ہوتا
ہے— جو فیصلے ہم انفرادی حیثیت سے کرتے ہیں اس کا اس بات پر اثر پڑتا
ہے کہ مارکیٹ میں اور جس کمیونٹی میں ہم کام کرتے ہیں وہاں Avient کو
کیسے دیکھا جائے گا۔
ذاتی دیانتداری کے ساتھ کام کرنے کے لیے، ہم میں سے ہر ایک کو اپنے ذاتی
طرز عمل میں ان اقدار کو مثال بنانا ہوگا۔ہم میں سے ہر ایک پر ذمہ داری
عائد ہوتی ہے کہ وہ ضابطۂ اخلاق میں بیان کردہ اخلاقی معیارات کو زندہ
رکھے۔ ہمیں سوالات بھی پوچھنے چاہئیں، رہنمائی حاصل کرنی چاہیے اور قابل
اعتراض حالات کے بارے میں خدشات کا اظہار کرنا چاہیے۔اپنے اخلاقی معیار
کو سمجھنا اور ان کے مقصد کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے کیونکہ ہم بہترین
لائحہ عمل کا انتخاب کرتے ہیں۔
یہ اقدار ایک عہد کی تشکیل کرتی ہیں جو ہم Avient کے رفقائے کار کی
حیثیت سے ایک دوسرے سے، اپنے مستفدین اور اپنی کمیونٹیز سے کرتے
ہیں۔
خود سے پوچھیں…
اگر آپ کے پاس اپنے لیے یا کسی اور کے لیے مناسب سلوک کے
حوالے سے کوئی سوال یا تشویش ہے اور آپ کو ضابطۂ اخلاق یا ہماری
پالیسیوں میں کوئی جواب نہیں مل سکتا ہے تو یہ دیکھنے کے ليے
چیک کریں کہ کیا آپ کے پاس فیصلہ لینے کے لیے حقائق موجود ہیں،
اس بارے میں سوچیں کہ کون متاثر ہوسکتا ہے اور پھر خود سے درج
ذیل سوالات پوچھیں:
• کیا یہ کارروائی قانونی ہے؟
• کیا یہ ضابطہ اور Avient کے اقدار کے مطابق ہے؟
• کیا یہ ہمارے ساتھیوں، شیئر ہولڈرز، گاہکوں، سپلائرز اور کمیونٹیز
کا احترام کرتا ہے؟
• اگر آپ کی کارروائی کی اطلاع خبروں میں دی جائے تو کیا آپ
ٹھیک محسوس کریں گے؟
• کیا آپ اپنے خاندان کو یا کسی ایسے شخص کو بتانے پر فخر
محسوس کریں گے جنہیں آپ پسند کرتے ہیں؟
5
آپ کی ذمہ داریاں
• ضابطۂ اخلاق اور ان تمام قوانین، ضوابط اور پالیسیوں کو جانیں اور ان کی پیروی
کریں جو Avient میں آپ کے کام پر لاگو ہوتے ہیں
• کمپنی کی جانب سے اپنے تمام کاموں میں ایماندار اور پیشہ ور بنیں۔
• جب اخلاقیات یا تعمیل کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات یا خدشات ہوں، یا جب
آپ کو یہ معلوم نہ ہو کہ آپ کو کسی خاص صورتحال میں کیا کرنا چاہیے تو مدد
طلب کریں۔
• قوانین، ضوابط یا ضابطۂ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی اطلاع فوری طور پر
دیں۔آپ کو کمپنی کے وسائل کی تفصیل مل سکتی ہے جن کا استعمال آپ سوالات
پوچھنے میں کر سکتے ہیں یا ضابطۂ اخلاق کے آخر میں خدشات کی اطلاع دے
سکتے ہیں۔
• مطلوبہ تعمیل اور اخلاقیات کی تربیت اور سرٹیفیکیشن مکمل کریں۔
Avient سپروائزرز اور مینیجرز کی اضافی ذمہ داریاں
• مثالی شخصی نمونہ بنیں اور Avient میں مناسب طرز عمل کا ماحول قائم کریں۔
• اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی ٹیم قانونی تعمیل اور اخلاقیات کے بارے میں
ضابطۂ اخلاق اور کمپنی کی پالیسیوں کی اہمیت اور تقاضوں سے واقف ہے۔
• ضابطۂ اخلاق کی تقاضوں کی تعمیل کرنے میں اپنے رفقائے کار کی مدد کریں، کوڈ
اور Avient کی اقدار کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں۔
• ایسے کام کے ماحول کو فروغ دیں جو کمپنی کی توقعات کے بارے میں دیانتدارانہ
اور آزادانہ مواصلتوں کی حوصلہ افزائی کرے۔
سوال:میں نے کمپنی میں کچھ ایسا دیکھا جس سے لگا کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف
ورزی ہوتی ہے۔مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس کی اطلاع دینی چاہیے لیکن میں گھبراتا
ہوں کہ اگر میں ایسا کرتا ہوں تو میری مینیجر کس طرح برتاؤ کرے گی — وہ میرے
لیے ملازمت کرنا مزید مشکل بنا دے گی۔مجھے کیا کرنا چاہیے؟
جواب:اگر آپ نیک نیتی سے غلط عمل کی اطلاع دیتے ہیں یا تشویش کا اظہار کرتے
ہیں، تو Avient آپ کے خلاف کسی بھی طرح کی انتقامی کارروائی کو روکنے کے
لیے، تادیبی کارروائی سمیت دیگر اقدامات کرے گی۔اپنے مینیجر کے ساتھ کھل کر
اور ایمانداری سے اپنی تشویشات اجاگر کریں۔اگر آپ اپنے مینیجر کے ساتھ بات
کرنے میں پریشانی محسوس کرتے ہیں یا آپ اپنے مینیجر کے ردعمل سے مطمئن نہیں
ہیں تو ضابطۂ اخلاق میں بیان کردہ دیگر وسائل کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھائیں۔
نیک نیتی سے اطلاع دینے کے لیے آپ کو کسی بھی انجام سے خوفزدہ نہیں ہونا
چاہیے۔ہم انتقامی کارروائی ہرگز برداشت نہیں کرتے۔
6
سوالوں کو حل کرنا اور عدم تعمیل کی صورت حال کی
اطلاع دینا
ہمارا ضابطۂ اخلاق آپ کے کام میں آنے والے امور سے نمٹنے کے ليے آپ کو
رہنمائی فراہم کرتا ہے اور صحیح فیصلے کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔تاہم،
یہ ہر سوال کا جواب نہیں دے سکتا یا ہر صورتحال کا ازالہ نہیں کرسکتا۔
Avient کی دیگر پالیسیاں اور طریقۂ کار آپ کو درکار زیادہ مخصوص
معلومات مہیا کرسکتے ہیں۔
آپ کو کوئی اقدام کرنے سے پہلے جس سے آپ کو تشویش لاحق ہو یا آپ کو
شبہ ہو کہ اس سے ضابطہ کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے، آپ کو ضابطۂ اخلاق
یا ہماری توقعات کے بارے میں کسی بھی سوال کے جوابات لینے کی ترغیب
دی جاتی ہے۔اگر آپ کو معلوم نہیں ہو کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے تو، مدد طلب
یہ ضروری ہے کہ آپ کے سوالات اور خدشات پر توجہ دی جائے تاکہ ہر سوال
کا جواب مل جائے اور ہر خدشات کو دور کیا جاسکے۔عام طور پر، آپ کے
سوال کا جواب دینے یا اپنی تشویش سے نمٹنے کے لیے سب سے زیادہ مؤثر
شخص آپ کا نگراں یا انسانی وسائل کا نمائندہ ہوتا ہے۔
Avient کے تمام منتظمین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس ضابطۂ اخلاق
میں بیان کردہ امور کے بارے میں سوالات اور خدشات کو سنیں اور ہر سوال
اور ہر تشویش کو دور کریں۔ Avient اس طرز عمل اور قیادت کے لیے تمام
مینیجروں کو جوابدہ بناتا ہے۔ملازمین کو معلوم ہونا چاہیے کہ Avient نیک
نیتی سے کی جانے والی مشتبہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی اطلاعات پر
کسی قسم کی انتقامی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی۔
اگر آپ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی سے واقف ہو جاتے ہیں یا اس پر شبہ
کرتے ہیں تو، اپنے سپروائزر، انسانی وسائل کے نمائندے یا کارپوریٹ اخلاقیات
کے افسر کوethics.officer@avient.com پر اطلاع دیں۔قابل اعتراض حساب و
کتاب، داخلی اکاؤنٹنگ کنٹرول یا آڈٹ معاملات سے متعلق اطلاعات کے ليے،
آپ ہمارے داخلی آڈٹ ڈپارٹمنٹ سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں یا جنرل کونسل
سے رابطہ کرکے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آڈٹ کمیٹی کے سامنے اپنے
خدشات ظاہر کرسکتے ہیں۔
ہم ان تمام صورتحال یا طرز عمل کی مناسب طور پر تفتیش کریں گے جو
Avient کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرسکتے ہیں۔ہم میں سے ہر ایک
پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی تحقیقات میں تعاون کرے اور
ایمانداری اور سچائی اختیار کرے، چاہے یہ Avient کے ذریعہ یا کسی تیسرے
فریق کے ذریعہ انجام دی گئی ہو۔
ہم توقع کرتے ہیں کہ آپ کے نگراں، انسانی وسائل کے نمائندے یا کارپوریٹ
ایتھکس آفیسر کے ذریعہ زیادہ تر سوالات اور خدشات یا ممکنہ خلاف ورزیوں
کا مؤثر انداز میں ازالہ کیا جاسکتا ہے۔تاہم، کچھ مخصوص حالات میں، آپ
گمنام رہنے کی خواہش کرسکتے ہیں۔ایسے معاملات میں آپ کو ایتھکس ہاٹ
لائن کو خلاف ورزی یا تشویش کی اطلاع دینی چاہیے۔
ایتھکس ہاٹ لائن عالمی سطح پر ویب پر مبنی یا ٹیلی فون پر رپورٹ دینے
کے لیے دستیاب ہے، جس میں کئی زبانوں کی صلاحیتیں ہیں اور دن میں24
گھنٹے، ہفتے میں سات دن دستیاب رہتی ہے۔ہاٹ لائن کو بیرونی پیشہ ورانہ
سروس کمپنی چلاتی ہے جو بہت سی کمپنیوں کو یہ خدمات مہیا کرتی
ہے۔جب آپ ہاٹ لائن کا استعمال کرتے ہوئے اطلاع دیتے ہیں تو، آپ سے اپنی
شناخت کروانے کے لیے نہیں کہا جائے گا اور آپ مقامی قانون کی اجازت
کی حد تک گمنام رہ سکتے ہیں۔اگر آپ اخلاقیات کے بارے میں ہاٹ لائن پر
رپورٹ کرنے سے قاصر ہیں تو، براہ کرم یاد رکھیں کہ آپ ہمیشہ اپنے ہیومن
ریسورسڑ کے نمائندے یا کارپوریٹ ایتھکس آفیسر سے کسی بھی سوال یا
خدشات سے متعلق رابطہ کرسکتے ہیں۔
آپ »لوگ اور محکموں، اخلاقیات اور کارپوریٹ پالیسیاں« کے سیکشن میں
ہماری انٹرانیٹ سائٹ، دی لوپ )The Loop( پر ہاٹ لائن تک رسائی کرسکتے
ہیں۔
کوئی انتقامی کارروائی نہیں
Avient کسی ایسے فرد کے خلاف انتقامی کارروائی برداشت نہیں کرے گی
جو نیک نیتی سے، مشورے طلب کرتا ہے، تشویش ظاہر کرتا ہے، بدعنوانی کی
اطلاع دیتا ہے یا ضابطۂ اخلاق کی مشتبہ خلاف ورزی سے متعلق تحقیقات میں
معلومات فراہم کرتا ہے۔انتقام کے الزامات کی مناسب تفتیش ہوگی۔ اگر آپ
کو شبہ ہے کہ اخلاقیات یا تعمیل کے مسئلے کو بڑھاوا دینے، یا Avient کے
ضابطۂ اخلاق کی مشتبہ خلاف ورزی سے متعلق تحقیقات میں معلومات فراہم
کرنے کی وجہ سے آپ سے انتقامی کارروائی کی گئی ہے تو، فوری طور پر اپنے
سپروائزر، ہیومن ریسورس منیجر، کارپوریٹ ایتھکس آفیسر سے رابطہ کریں، یا
ہماری ایتھکس ہاٹ لائن کے ذریعہ اطلاع دیں۔
mailto:Ethics.Officer%40Avient.com?
subject=
7
ضابطۂ اخلاق کا استعمال
ہمارے ضابطۂ اخلاق کا اطلاق ان کارروائیوں پر ہوتا ہے جو Avient کے تمام ساتھی ایک
دوسرے کے ساتھ کرتے ہیں اور گاہک اور Avient کے مستفدین کے ساتھ کرتے ہیں۔ان
تعلقات میں اور اقدامات کرتے وقت، Avient کے رفقائے کار کو ضابطۂ اخلاق کے مطابق
اخلاقی طرز عمل کے اعلی ترین معیار پر عمل کرنا چاہیے۔آپ کو Avient کی تمام
پالیسیاں، طریقۂ کار اور مقام کے مخصوص کام اور ضابطہ کے اصولوں کی بھی تعمیل
کرنی ہوگی۔اگر کسی مخصوص کاروباری یونٹ یا مقام پر مقامی پالیسیاں یا رہنما خطوط
ضابطۂ اخلاق میں موجود پالیسی یا رہنما اصول سے سخت ہیں تو آپ کو ہمیشہ سخت
پالیسی پر عمل کرنا چاہیے۔ Avient کے تمام رفقائے کار سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ
ضابطۂ اخلاق کے ساتھ کسی بھی عدم تعمیل کی فوری طور پر ضابطۂ میں بیان کردہ
اخلاقیات اور تعمیل وسائل میں سے کسی کو بھی اطلاع دیں۔
ایگزیکٹو افسران یا ڈائریکٹرز کے لیے اس ضابطہ کی کوئی چھوٹ صرف بورڈ آف ڈائریکٹرز
یا بورڈ کمیٹی کے ذریعہ کی جاسکتی ہے۔دوسرے افسران اور ملازمین کے لیے، اخلاقیاتی
کمیٹی کے اسٹینڈنگ ممبروں کی مشاورت سے صرف کارپوریٹ ایتھکس آفیسر کے ذریعہ
چھوٹ دی جاسکتی ہے۔
Avient کے تمام رفقائے کار کو یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے اس ضابطۂ
اخلاق کو پڑھ لیا ہے اور اسے سمجھا ہے اور وہ اس کی تعمیل کررہے ہیں۔
ضابطہ کی خلاف ورزیاں
ہم اپنے ضابطہ کی خلاف ورزیوں کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔وہ لوگ جو قانون یا
ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ اصلاحی اور/یا تادیبی کارروائی کے تابع ہیں، اس
میں ملازمت کا خاتمہ تک شامل ہے۔کچھ خلاف ورزیاں مجرموں )اور کمپنی( کو سول یا
فوجداری قانونی کارروائی تک بھی پہنچا سکتی ہیں۔
8
ہم مشترکہ طور پر ایک مستحکم، خوف سے پاک اور بامعنی کام کا ماحول بنانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں تمام لوگوں کے
ساتھ مناسب اور احترام کا سلوک کیا جاتا ہے۔احترام مواصلات اور طرز عمل کے بارے میں ہوتا ہے، لہذا ہمیں دونوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
ہمیں کھلے پن کے ساتھ اور ایمانداری سے بات چیت کرنی ہوگی۔ہماری تنقید واضح اور تعمیری ہونی چاہیے۔ہمیں اسی طرح دوسروں کا فیڈبیک بھی قبول کرنا چاہیے۔
جب ہم مسائل کو حل کرنے اور بحیثیت ٹیم کام کرنے کی اپنی صلاحیت کو تیار کرتے ہیں تو، ہم ایک دوسرے کو زیادہ مؤثر اور پراعتماد بننے میں مدد کریں گے، اور
ہم ایک کام کرنے والے اور باہمی تعاون کے ساتھ ماحول پیدا کریں گے۔
ہمارے طرز عمل سے ہماری ذاتی اقدار کی عکاسی ہوتی ہے۔ ہمیں ان اقدار کو ان لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جن کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں ، اپنے گاہکوں
اور سپلائرز، اور ان کمیونٹیز کے روبرو ظاہر کرنے کی ضرورت ہے، جہاں ہم رہتے ہیں۔
9
تنوع اور شمولیت
Avient میں، ہمارا کھلے دل اور اعتماد کا انداز ہمیں تمام چیلنجوں کا ایمانداری
سے سامنا کرنے کی اجازت دیتا ہے؛ یہ ہر فرد کے لیے ہمارے بنیادی احترام
کی بنیاد ہے۔ہمارا خیال ہے کہ نظریات اور پس منظر کا تنوع ہمیں تیزی سے
بدلتی دنیا میں کامیاب ہونے کی تخلیقی صلاحیت عطا کرتا ہے۔
اس کی حمایت میں، ہم قابل اطلاق قوانین کے مطابق تمام اہل افراد کے ليے
مواقع کے مساوات پر زور دیتے ہیں۔نوکری، پروموشن، ترقی، معاوضہ یا
پیشرفت سے متعلق فیصلے مکمل طور پر کسی شخص کی تعلیمی لیاقت،
قابلیت، تجربے اور کارکردگی پر مبنی ہوتے ہیں، سوائے اس کے کہ جہاں مقامی
قانون سے ہمیں کسی مخصوص گروہ کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے
اقدامات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
تعصب یا ہراسانی
ہمAvient میں کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک یا ہراسانی کو برداشت نہیں
کرتے، خواہ یہ ہمارے دفتروں میں ہو یا کسی سائٹ سے دوری پر، نسلی،
مذہبی، جنسی یا نسلی اختلافات پر مبنی ہو یا کسی اور قانونی طور پر محفوظ
خصوصیات پر مبنی ہو۔ان اختلافات پر مبنی تبصرے اکثر ذلت آمیز اور ناگوار
ہوتے ہیں، اور انہیں برداشت نہیں کیا جاتا ہے۔
Avient کے رفقائے کار کی حیثیت سے، ہمیں حق ہے کہ کسی ایسی جگہ پر
کام کریں جو ہراسانی سے پاک ہو۔ہم کسی ایسے زبانی یا جسمانی طرز عمل
کو برداشت نہیں کرتے جو کسی دوسرے شخص کو ذلیل کرتا ہو، غیر مناسب
طور پر کسی دوسرے شخص کے کام کی کارکردگی میں مداخلت کرتا ہو یا
ایک پُر خوف، معاندانہ یا اشتعال انگیز کام کا ماحول پیدا کرے۔تمام افراد کے
لیے اپنے بنیادی احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم کسی بھی طرح کی جنسی
ہراسانی کو برداشت نہیں کرتے ہیں۔اس میں ناپسندیدہ جنسی دست درازی،
جنسی مفاہمت کی درخواستیں اور جنسی نوعیت کے دیگر زبانی یا جسمانی
برتاؤ شامل ہیں۔
امتیازی سلوک یا ہراسانی کے الزامات کی فوری تفتیش کی جائے گی، اور اس
اخلاقی معیار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے
گی۔کام کی جگہ پر ہونے والے امتیازی سلوک یا ہراسانی کی نیک نیتی کے
ساتھ اطلاع دینے والے یا شکایت کرنے والے کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی
نہیں ہوگی۔
کام کی جگہ پر تعلقات
Avient ایک ہی کنبہ کے مختلف افراد کو Avient کے لیے کام کرنے کی اجازت
دیتی ہے، لیکن کنبہ کے کسی فرد کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر، کسی
دوسرے قریبی اہل خاندان، بشمول سسرالی رشتہ دار کو سپروائز کرنے کی
اجازت نہیں ہے، کیونکہ اس میں طرفداری کا امکان ہو سکتا ہے یا طرفداری
ظاہر ہو سکتی ہے۔
کام کی جگہ پر رومانی یا ڈیٹنگ والے تعلقات اس وقت بھی طرفداری کی
شکل پیدا کر سکتے ہیں جب وہ سپروائزری چین میں شامل ہوں۔اس کے نتیجے
میں، ہم ایک سپروائزر کے ليے خاص طور پر کسی ایسے ملازم کے ساتھ ڈیٹنگ
یا رومانی تعلقات ممنوع قرار دیتے ہیں جو سپروائزر کے مینجمنٹ چین کو
براہ راست یا بالواسطہ رپورٹ کرتا/کرتی ہو، خواہ تعلقات رضاکارانہ اور قابل
قبول ہوں۔اس نوعیت کے تعلقات والے فریقین کو اپنے سپروائزر اور انسانی
وسائل کے مینیجر کو فوری طور پر مطلع کرنا چاہیے تاکہ متبادل اور نتائج پر
تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
چونکہ سپروائزری چین سے باہر رومانٹک یا ڈیٹنگ تعلقات بھی خلل ڈال
سکتے ہیں اور حالات پر انحصار کرتے ہوئے، اس تنظیم میں حوصلے اور اعتماد
ازائی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، لہذا ہم توقع کرتے ہیں کہ اس قسم کے
تعلقات میں ملوث کسی بھی ساتھی کو اچھے فیصلے کا استعمال کرنا، صوابدید
کے ساتھ عمل کرنا چاہیے اور ساتھی کارکنوں پر ان کے تعلقات پر پڑنے والے
کسی منفی اثر سے آگاہ رہنا چاہیے۔
متعدد مقامات پر ہماری پالیسیاں، اور قوانین، قانونی طور پر
محفوظ خصوصیات کی بنیاد پر امتیازی سلوک اور ہراساں کرنے
سے منع کرتے ہیں۔آپ کے ملک کے قوانین کی بنیاد پر، ان میں
شامل ہوسکتے ہیں:
• ذات
• مذہب
• صنف
• نسلی نژاد یا نسب
• عمر
• جنسی رجحان
• فوجی یا سابق فوجی کی حیثیت
• ازدواجی، خاندانی یا شہری حیثیت
• معذوری
• حمل اور زچگی
• قومیت
10
منشیات کا بے جا استعمال
یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم الکحل کے تمام اثرات، غیر قانونی
منشیات اور دیگر ممنوعہ مادوں سے پاک ماحول میں کام کرنے کو یقینی
بنائیں۔Avient کمپنی کے احاطے )بشمول پارکنگ لاٹ( میں ممنوعہ مواد، غیر
قانونی دواؤں یا منشیات والے اسباب کو رکھنے، تیار کرنے، تقسیم کرنے، فراہم
کرنے، فروخت کرنے یا استعمال کرنے کو سختی سے ممنوع قرار دیتی ہے۔
آپ کو کام پر ایک ایسی حالت میں جانا چاہیے کہ آپ اپنے فرائض کو بحفاظت
اور نتیجہ خیز طریقے سے انجام دینے کے لائق ہوں۔الکحل یا منشیات کے زیر
اثر اپنا کام کرنے - بشمول نسخہ جاتی دواؤں کے غلط استعمال کرنے – سے
ملازمین کی صحت اور حفاظت اور کمیونٹی کی حفاظت پر مضر اثر پڑ سکتا
ہے، اور یہ کمپنی کے اثاثوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ Avient ملازمین کو
شراب، غیر قانونی منشیات اور دیگر ممنوعہ مادے کے زیر اثر اپنا کام کرنے
سے منع کرتا ہے۔
ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ نشہ آور اشیاء کے استعمال
سے متعلق مسائل کے لیے رضاکارانہ طور پر بحالی صحت کی خدمات طلب
کریں۔ان رفقائے کار کے لیے جو رضاکارانہ طور پر بحالی صحت کی خدمات
طلب کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، Avient مناسب تشخیص، کاؤنسلنگ اور
ریفرل سروسز فراہم کرتی ہے۔
جسمانی تحفظ اور کام کی جگہ پر تشدد
Avient میں، ہم اپنے لوگوں، پلانٹس اور آلات کی حفاظت کو اولین ترجیح
دیتے ہیں۔ہم میں سے ہر ایک کو سیکیورٹی کے تمام طریقہ کار پر عمل کرنا
چاہیے، سلامتی کے ہر ممکن خطرات سے آگاہ رہنا چاہیے، اور اس کی اطلاع
دینی چاہیے؛ محفوظ طریقے سے کام کرنے کا عزم کرنا چاہیے؛ اور ہنگامی
صورتحال کے تئیں سلامتی اور مؤثر انداز میں ردعمل کرنے کے لیے تیار رہنا
چاہیے۔
Avient میں کام کی جگہ پر دھمکی اور تشدد بالکل ناقابل برداشت ہے۔کام
کی جگہ پر تشدد میں ایسا کوئی بھی سلوک شامل ہے جو چوٹ یا تکلیف کا
خوف پیدا کرتا ہے، بشمول دھمکیاں دینے یا دھمکانے والے سلوک اور زبانی
زیادتی۔جب تک کہ دوسری صورت میں قانون کے ذریعہ خصوصی طور پر
اجازت نہ ہو، Avient کے احاطے )پارکنگ لاٹ سمیت( میں یا کمپنی کے امور
انجام دیتے وقت اسلحہ، بشمول آتشیں اسلحہ جات پر پابندی ہے۔
آپ سے امید کی جاتی ہے کہ کسی بھی خطرے والی یا ممکنہ طور پر
جارحانہ صورتحال، بشمول آپ کی ذاتی حفاظت سے متعلق کسی بھی خدشات
کی اطلاع، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس یا سیکیورٹی کو فوری طور پر دیں۔ہنگامی
صورتحال میں، مقامی رپورٹنگ کے طریقہ کار پر عمل کریں یا حکام سے رابطہ
کریں۔ کام کی جگہ پر ہونے والی تشدد کی تمام اطلاعات کو سنجیدگی سے لیا
جائے گا۔
سوال:کسی نے مجھ سے صرف یہ کہا کہ کسی عمارت میں داخل
ہونے میں ان کی مدد کے لیے میں دروازہ کھلا رکھوں۔میں نے اسے
پہچانا نہیں اور اس نے Avient بیج نہیں پہنا ہوا تھا۔کیا یہ مسئلہ
ہے؟
جواب:جی ہاں۔ جن لوگوں کو ہماری عمارتوں میں داخل ہونے کا
اختیار نہیں ہے ان کو چیلنج کیا جانا چاہیے، کیونکہ وہ حفاظت یا
سلامتی کے لیے خطرات کا سبب بن سکتے ہیں۔ شائستگی سے انہیں
اپنا Avient بیج یا وزیٹر پاس دکھانے کے ليے کہیں۔اگر ان کے پاس
نہیں ہے تو، فوری طور پر اپنے مقامی حفاظتی طریقۂ کار پر عمل
11
ہماری ایمانداری کی ساکھ ہمارے گاہکوں، سپلائرز، شیئر ہولڈرز اور دیگر مستفیدین، ہم میں سے ہر ایک کے لیے ذاتی طور پر اور Avient کے لیے نہایت اہم ہے۔ہم خود
کو ایک دوسرے کے تئیں اور اپنے مستفیدین کے تئیں جوابدہ مانتے ہیں - اور اپنے اعمال اور نتائج کی ذاتی ذمہ داری لیتے ہیں۔
12
درست معلومات، ڈیٹا اور ریکارڈز
اچھے فیصلوں اور مؤثر کارروائیوں کے لیے مکمل، درست اور قابل اعتماد
ریکارڈ ضروری ہے۔ Avient کی اطلاع دہندگی کے تقاضے اور قانون کے
ذریعہ قائم دیگر معیارات کی تعمیل بھی اتنی ہی اہم ہے۔ہمارے سرمایہ
Avient کاران، قرض دہندگان، فیصلہ ساز، رفقائے کار اور دیگر مستفیدین
کی معلومات اور ریکارڈوں پر انحصار کرتے ہیں اور انہیں بروقت، درست اور
مکمل معلومات پانے کا حق ہے۔
ہم میں سے ہر ایک پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ درست معلومات
اور مکمل ریکارڈ تیار اور برقرار رکھے۔آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ جو
بھی رپورٹ یا ریکارڈ تیار کرتے ہیں وہ درست اور مکمل ہو اور اس میں
غلط، گمراہ کن یا مصنوعی اندراجات نہ ہوں۔اسی طرح، کسی نامعلوم یا غیر
منظم شدہ فنڈز یا اثاثوں یا واجبات کی اجازت نہیں ہے، اور کسی بھی مقصد
کے لیے Avient اکاؤنٹنگ ریکارڈوں میں کوئی غلط یا ناجائز اندراج نہیں کیا
جا سکتا ہے۔
ہمیں ریکارڈ مینجمنٹ کی اپنی پالیسیوں اور ریٹینشن شیڈول سے بھی واقف
ہونا چاہیے اور ان کی تعمیل کرنی چاہیے اور یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ کسی
بھی شکل میں، بشمول الیکٹرانک اور کاغذی کاپی، ریکارڈ اور معلومات پر
لاگو ہوتے ہیں۔
حساب و کتاب کی دیانتداری
Avient کے شیئر ہولڈرز اور دیگر متعلقین کمپنی کی مالی رپورٹ اور دیگر
مالی معلومات کی دیانتداری پر انحصار کرتے ہیں۔بروقت معتبر اور مکمل
مالی رپورٹنگ Avient کے لیے قوانین اور ضوابط کی پابندی میں رہنا بھی
ایک ضرورت ہے۔
Avient کے اکاؤنٹنگ اہلکاروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ Avient کے
اکاؤنٹنگ ریکارڈ کو برقرار رکھیں اور ہماری مالی رپورٹیں درست اور مکمل
طور پر تیار کریں۔وہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور دوسرے قابل اطلاق
ممالک میں عام طور پر قبول شدہ اکاؤنٹنگ اصولوں کے مطابق تمام ضروری
انکشافات کرنے کے بھی ذمہ دار ہیں۔
کمپنی کے مالی رپورٹنگ کے عمل میں اکاؤنٹنگ کے اندرونی کنٹرول شامل
ہیں جو قابل اعتماد مالی رپورٹیں اور دیگر مالی معلومات تیار کرنے کے
لیے تیار کیے گئے ہیں۔آپ کو کبھی بھی داخلی کنٹرول اور طریقہ کار کو
نظرانداز کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور Avient کے اندرونی اور
بیرونی آڈیٹرز کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرنا چاہیے اور ان کے ساتھ کھلا اور
ایماندار رہنا چاہیے۔
ہم میں سے ہر ایک، خصوصاً مالی تنظیم کے اہلکاروں سے توقع ہے کہ کسی
بھی ایسے اکاؤنٹنگ یا آڈٹ معاملات کی رپورٹ کریں جن کے بارے میں یہ
لگے کہ وہ قابل اعتماد مالیاتی رپورٹ یا داخلی کنٹرول سسٹم کی تیاری کو
ناکام بنا دیں گے، اور قابل اعتراض اکاؤنٹنگ یا آڈیٹنگ معاملات سے متعلق
دوسرے خدشات کی اطلاع دیں۔
سوال:مجھے کچھ کاروباری سفر کرنے کی ضرورت ہے۔کمپنی کے
کاروبار کے لیے سفر کرتے وقت مجھے اپنی جیب سے ہونے والے
اخراجات کی بازادائیگی یقینی بنانے کے ليے کیا کرنے کی ضرورت ہے؟
جواب:آپ سفر کے اخراجات کو کم کرنے اور کمپنی کے نامزد کردہ
سپلائرز سے سفر کی خدمات حاصل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔آپ
اخراجات کی رپورٹس کو درست اور بروقت انداز میں مکمل کرنے کے
بھی ذمہ دار ہیں۔کمپنی کے کاروبار سے متعلق سفر کے دوران، آپ
سے توقع کی جاتی ہے:
Avient کی سفر اور تفریحی پالیسی کی تعمیل کریں؛ .1
ایسی ظاہری شکل اور طرز عمل کو برقرار رکھیں جو Avient کی .2
ساکھ اور بنیادی اقدار کو برقرار رکھے؛
تمام قوانین کی تعمیل کریں؛ اور .3
کاروبار سے متعلق اپنی جیب سے لگنے والے تمام معمولی اور .4
براہ راست مناسب اخراجات کو لکھ لیں اور اس کی اطلاع دیں۔
نوٹ کریں کہ اگر آپ نامناسب اخراجات اور/یا ناقص دستاویزی
اخراجات جمع کرواتے ہیں تو، مناسب انضباطی کارروائی کی جائے گی،
اس میں ملازمت کا خاتمہ تک شامل ہے۔
13
ہمارے کاروباری ریکارڈوں کی کچھ مثالوں میں شامل ہیں:
• نئی مصنوعات کی تیاری
• جانچ کے نتائج
• لیبارٹری کی رپورٹیں
• تحقیق کا ڈیٹا
• مالی رپورٹیں
• اخراجات کی اطلاعات
• بل
• وقت کے ریکارڈز
• اہلکار کے ریکارڈز
• کاروباری منصوبے
• خطوط، نیوز لیٹر میمو اور ای میل جو شرکاء کار کے نام بھیجے گئے ہوں
• The Loop پر پوسٹ کی گئی معلومات
معلومات میں شامل ہیں: ملکیتی اور خفیہ
• کاروباری منصوبے اور ترقی کی حکمت عملیاں
• تحقیق اور تکنیکی ڈیٹا
• مصنوعات کی ترکیبیں اور طریق کار سے متعلق ٹیکنالوجیز
• پروڈکٹ کی سپروائزری کا کام
• تجارتی راز، ٹیکنالوجیز اور »کام کرنے کا طریقہ«
• ہماری مسابقتی پوزیشن کے بارے میں معلومات
• غیر مطبوعہ مالی معلومات اور تخمینے
• مصنوع کی لاگت سے متعلق معلومات
• مجوزہ معاہدوں اور لین دین کے بارے میں معلومات
• گاہک، وینڈر، قیمت کا تعین، اور دیگر تجارتی معلومات
• ہمارے کاروبار کے لیے تیار کمپیوٹر سافٹ ویئر اور سسٹمز
• کوئی دوسری معلومات جو ایک حریف کے لیے کارآمد ہوسکتی ہیں
14
سوال:میری مینیجر چھٹی پر ہے، اور اس کی عدم موجودگی میں مجھ
سے کمپنی کی جانب سے کسی معاہدے پر دستخط کرنے کو کہا گیا
ہے۔میں جانتا ہوں کہ یہ ایک اہم معاہدہ ہے اور ہر کوئی اسے جلدی
سے حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔کیا میں اس پر دستخط کرسکتا ہوں؟
جواب:یہ حالات پر منحصر ہے۔ Avient کے پاس ایک ڈیلیگیشن آف
اتھارٹی میٹرکس )میٹرکس( ہے جو یہ بتاتا ہے کہ کاروباری انتظامات
کو منظور کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کا اختیار کس کے پاس
ہے۔ مزید یہ کہ جب تک کوئی مناسب ڈیلیگیشن موجود نہیں ہے، تو
صرف کمپنی کے افسران ہی معاہدوں پر دستخط کرسکتے ہیں۔آپ کو
منظوری کے تقاضوں کی جانچ کرنے اور یہ دیکھنے کے ليے میٹرکس
اور کسی بھی تحریری ڈیلیگیشن کا جائزہ لینا چاہیے کہ آیا آپ کو
کمپنی کی جانب سے اس قسم اور سائز کے معاہدوں پر دستخط کرنے
کا اختیار ہے یا نہیں۔اگر نہیں ہے تو، آپ کو انتظامیہ کے منظور شدہ
ممبر کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے جو ان قوانین کے مطابق
معاہدے کو منظور اور دستخط کرسکتے ہیں۔یہ بات ذہن میں رکھیں
کہ یہ کم سے کم تقاضے ہیں، اور ہمارے انفرادی کاروبار اور سائٹس
اعلی تر معیارات نافذ کرسکتے ہیں۔
کمپنی کی مواصلات
Avient باقاعدگی سے کمپنی اور اس کی کارکردگی کے بارے میں معلومات
عوام کے سامنے ظاہر کرتی ہے۔ہم اپنے متعلقین کو واضح، درست، بروقت اور
مناسب معلومات پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس مقصد کے لیے، Avient نے
کچھ افراد کو کمپنی کی جانب سے میڈیا، مالیاتی تجزیہ کاروں اور سرمایہ
کاروں سے بات کرنے کا اختیار دیا ہے۔جب تک آپ کو Avient کی جانب سے
خصوصی طور پر بات کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا ہو، سرمایہ کار کمیونٹی یا
میڈیا کی جانب سے بیرونی پوچھ تاچھ کے لیے انویسٹر ریلیشنز یا کارپوریٹ
کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کا حوالہ دیں۔آپ کو اپنی ذاتی بات چیت میں بھی
واضح کرنا چاہیے کہ آپ کمپنی کی جانب سے بات نہیں کررہے ہیں۔ اس میں
آن لائن مواصلات اور سوشل میڈیا شامل ہیں۔
املاک کا تحفظ اور استعمال
یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ Avient کے اثاثے اور وسائل جو کام کے دوران
ہمارے ليے دستیاب رہتے ہیں انہیں چوری یا نقصان سے بچائیں۔کمپنی کے
اثاثوں اور وسائل کی کسی بھی چوری یا لاپرواہی یا غیر مجاز استعمال کی
اطلاع فوری طور پر دی جانی چاہیے۔
کمپنی کے اثاثوں اور وسائل کو صرف جائز کاروباری مقاصد کے لیے استعمال
کیا جانا چاہیے۔ کمپنی کے اثاثوں کا غیر مجاز یا ناجائز استعمال ممنوع ہے۔
ملکیتی اور رازدارانہ معلومات، خیالات اور املاک دانش
ہماری مسابقتی قوت کو ایسی صورت میں آسانی سے کم کیا جا سکتا ہے اگر
دوسروں کو Avient کی ملکیتی معلومات، اختراعی خیالات یا دانشورانہ املاک
تک رسائی حاصل ہو جائے اور وہ اس کا استعمال مسابقتی مصنوعات تیار
کرنے یا ہمارے گاہکوں کے ساتھ پوزیشن حاصل کرنے کے لیے کریں۔ان ناقابل
محسوس کاروباری اثاثوں کا مناسب انتظام اور حفاظت کرنا ضروری ہے۔آپ
کے کام کے ایک حصے کے طور پر، آپ کے ليے Avient کے کام کے آس پاس
موجود معلومات اور مواد کی رازداری اور انتہائی حساس نوعیت کو سمجھنا
ضروری ہے۔آپ کا ذاتی سروکار اور ذمہ داری اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ
کمپنی کی قیمتی معلومات دوسروں کے سامنے ظاہر نہ کریں جب تک کہ آپ
اس کے مجاز نہ ہوں۔جو لوگ اس قسم کی معلومات کی درخواست کرتے ہیں
انہیں یہ معلومات فراہم کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں یہ
معلومات وصول کرنے کا اختیار ہے۔
بعض اوقات، Avient کے پاس خفیہ معلومات ہوتی ہیں جو گاہکوں، وینڈر اور
دیگر کاروباری رفقائے کار نے ہمیں دی ہوتی ہیں۔اس میں ان کے طریق کار،
سرگرمیوں اور کاروبار کے ساتھ ساتھ ان کی ملکیتی معلومات بھی شامل ہیں۔
Avient کی ترقی اور کامیابی کے ليے، اس ملکیتی اور حساس معلومات کو
خفیہ رکھنا چاہیے اور تمام رفقائے کار کو ان کی حفاظت کرنی ہوگی۔
Avient، ہمارے گاہکوں اور ہمارے وینڈرز کی ملکیتی اور خفیہ معلومات کو
ہر ممکن حد تک خفیہ رکھا جانا چاہیے۔اس طرح کی معلومات کی درخواست
کرنے والے افراد — بشمول Avient کے دیگر ساتھی— کو یہ معلومات فراہم
کرنے سے قبل یہ یقینی بنالیں کہ وہ معلومات حاصل کرنے کے مجاز ہیں، اور
یہ کہ کسی مطلوبہ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں اور آپ کسی بھی قابل
اطلاق معاہدے کی شرائط کی تعمیل کریں۔
حقوق املاک دانش، بشمول پیٹنٹ، ٹریڈ مارک، کاپی رائٹس، تجارتی راز اور
طریق کار کی جانکاری، کسی دوسرے قیمتی اثاثے کی حفاظت اتنے ہی دھیان
سے کرنا چاہیے جتنا کہ دیگر قیمتی اثاثے۔کمپنی کے طویل مدتی اور قلیل
مدتی اہداف کی تائید کی خاطر، تشخیص اور تحفظ کے ليے نئے تصورات اور
خیالات کی نشاندہی کی جائے گی۔اگر مناسب ہو، تو اپنے خیالات کو پیٹنٹ،
کاپی رائٹ یا تجارتی خفیہ تحفظ کے لیے Avient کے قانونی محکمہ میں
بھیجیں۔
رازداری، نجی معلومات اور ڈیٹا کا تحفظ
ذاتی رازداری ہم سب کے لیے اہم ہے۔کوئی بھی ذاتی جگہ میں غیرضروری
مداخلت نہیں چاہتا ہے۔لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم ذاتی رازداری کا احترام کریں
اور نامناسب مداخلتوں سے باز رہیں۔
ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے ساتھی کارکنوں، گاہکوں،
دکانداروں اور دوسروں کی ذاتی معلومات کی حفاظت کریں جن کے ساتھ ہم
کاروبار کرتے ہیں۔آپ سے ان قوانین، پالیسیوں اور طریقہ کار کو سمجھنے
اور ان پر عمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے جب آپ ذاتی معلومات کے ساتھ
کام کریں۔اس میں شامل ہے آپ کیسے ذاتی ڈیٹا جمع کریں، استعمال کریں،
دوسروں کو دیں، محفوظ کریں یا حذف کریں یا تلف کریں۔اگر آپ کسی
سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے بارے میں جانتے ہیں جس نے کسی کو ذاتی
معلومات تک غیر مجاز رسائی دی ہے تو، فوری طور پر ہیومن ریسورسسز یا
کارپوریٹ ایتھکس آفیسر کو اس کی اطلاع دیں۔
15
ذاتی معلومات وہ معلومات ہیں جو کسی کی شناخت کے لیے
استعمال ہوسکتی ہیں، جیسے:
• حکومت کی جانب سے جاری کردہ شناختی نمبر، جیسے سوشل
سیکیورٹی یا نیشنل انشورنس نمبر
• معاوضہ کی معلومات
• طبی سرگزشت
• کارکردگی کے ریکارڈز
• ذاتی پتے اور فون نمبرز
انٹرنیٹ اور ای میل کا استعمال
Avient ہمارے رفقائے کار کو کاروباری استعمال کے لیے الیکٹرانک میڈیا کی
بہت سی شکلوں تک رسائی فراہم کرتی ہے۔کمپنی کے ذریعے فراہم کردہ تمام
الیکٹرانک میڈیا اور خدمات کمپنی کی ملکیت ہیں، اور ان کا مقصد کمپنی کے
کاروبار میں سہولت اور مدد کرنا ہے۔
اگرچہ الیکٹرانک میڈیا کا بنیادی مقصد کاروباری استعمال ہے، لیکن ذاتی
مقاصد کے لیے سسٹم کے محدود یا کبھی کبھار استعمال کی اجازت ہے۔تاہم،
ساتھیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ذمہ داری کے احساس کا مظاہرہ کریں
اور اس رعایت کا ناجائز استعمال نہ کریں۔
ہمارے میسجنگ سسٹم اور الیکٹرانک وسائل کو جان بوجھ کر کسی بھی ایسے
مواصلات کی منتقلی، موصولی یا ذخیرہ اندوزی کے ليے استعمال نہیں کیا جا
سکتا ہے جو تفریقی، ہراساں کرنے والی، کسی بھی فرد یا گروہ کی توہین کرنے
والی، فحش،جنسی مواد پر مبنی یا فحش، بدنام کرنے والی یا دھمکی آمیز مواد
والی ہو، غیر قانونی ہو یا Avient پالیسی یا کاروباری مفاد کے خلاف ہو۔
Avient لاگت کے تجزیہ، وسائل کی تقسیم، تکنیکی انتظام اور کمپنی کی
پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے
والے افراد کا پتہ لگانے کے مقاصد کے لیے الیکٹرانک میڈیا کی باقاعدگی سے
سپروائزری کرسکتا ہے اور کرتا ہے۔
سوال:جب میں کاروبار کے لیے سفر کرتا ہوں تو میں ایک لیپ ٹاپ
استعمال کرتا ہوں۔مجھے کیا احتیاطی تدابیر کرنے چاہئیں؟
جواب:اپنے لیپ ٹاپ کو ہر وقت محفوظ رکھیں۔ایئر لائن کے چیک
ان سامان میں نہ دیں یا اسے غیر محفوظ جگہ پر نہ چھوڑیں۔اگر
آپ حساس دستاویزات پر کام کرتے ہیں تو محتاط رہیں۔ایسی
عوامی جگہوں پر کام کرنے سے گریز کریں جہاں آپ کی اسکرین
دیکھی جاسکتی ہو۔کسی دوسرے ملک کا سفر کرتے وقت، آئی ٹی
سیکیورٹی ٹیم یا Avient کے قانونی محکمہ سے یہ معلوم کرنے کے
ليے رابطہ کریں کہ کیا آپ کو اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے
کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ
Avient نے تسلیم کیا ہے کہ سوشل میڈیا/نیٹ ورک پیشہ ورانہ اعتبار سے
قیمتی ہو سکتے ہیں۔سوشل میڈیا/نیٹ ورکس کا استعمال کرتے وقت، آپ کو
درست فیصلہ کرنا چاہیے اور حقیقی یا ممکنہ تحفظ اور قانونی خطرات کو کم
سے کم کرنا چاہیے۔آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ جب آپ سوشل میڈیا/نیٹ
ورکس کا استعمال کرتے وقت، خواہ کاروبار یا ذاتی استعمال کے لیے ہو، اور
Avient سے متعلق معلومات یا مواصلات یا آپ کی ملازمت یا کمپنی کے تئیں
آپ کی ذمہ داری سے متعلق معلومات ہوں تو کمپنی کی مندرجہ ذیل گائیڈ
کو سمجھیں۔
کمپیوٹر سیکورٹی، سافٹ ویئر لائسنسنگ اور کاپی رائٹس
Avient کے کاموں سے متعلق دیگر قسم کی اہم معلومات کے ساتھ، آپ کو
کمپیوٹر میں موجود یا مختلف اسٹوریج میڈیا پر ریکارڈ شدہ معلومات کو
اتفاقی یا غیر مجاز نقل، ترمیم، انکشاف یا تباہی سے بچانا ہوگا۔آپ کے پاس
ہمارے سافٹ ویئر اور حقوق املاک دانش کے تحفظ اور ان کے نظم و نسق
کی ذمہ داری ہے۔
اسی طرح، ہمارے کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والے تمام سافٹ ویئر کاپی رائٹ
Avient کے قوانین، اور سافٹ ویئر کے لائسنسنگ کی مناسب شرائط سمیت
کے معاہدہ کی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنا ضروری ہے۔آپ کو ہمارے لائسنس
کے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سافٹ ویئر کی کاپی یا اسے دوسرے
کمپیوٹرز پر انسٹال نہیں کرنا چاہیے۔آپ کو کسی کو بھی کمپنی سے باہر
استعمال کے ليے ہمارا سافٹ ویئر فراہم کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
تیسری پارٹی کے ملکیت والے کاپی رائٹ کے دوسرے مواد، جیسے رسالے،
کتابیں اور کتابچہ، کاپی رائٹ کے مالک کی اجازت سے ہی استعمال کے لیے
نقل کیے جاسکتے ہیں۔
16
اندرونی )خفیہ( معلومات اور شیئر کی خرید و فروخت
Avient میں، آپ Avient یا کسی ایسی کمپنی سے متعلق اہم معلومات سے
آگاہ ہو سکتے ہیں جس کے ساتھ ہم کاروبار کرتے ہیں جس کا عوام کے سامنے
انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔کسی بھی فرد )ڈائریکٹر، آفیسر یا ایسوسی ایٹ( کے
لیے Avient یا کسی بھی ایسی کمپنی، جس کے ساتھ ہم کاروبار کرتے ہیں،
سے متعلق غیر افشا شدہ اہم معلومات سے فائدہ اٹھانا غیر قانونی اور ہماری
پالیسی کے خلاف ہے۔معلومات کو اس وقت اہم سمجھا جاتا ہے اگر وہ سرمایہ
کار کے کمپنی کے اسٹاک میں حصص خریدنے، فروخت کرنے یا اس کے انعقاد
کے فیصلے پر اثر انداز ہوسکتی ہو۔ان دو آسان اصولوں پر عمل کریں:
1 اہم غیر عوامی معلومات کو ذاتی مفاد کے ليے استعمال نہ کریں؛ اور.
2 ایسی معلومات کسی ایسے فرد کو نہ دیں جن کو Avient میں اپنی .
ملازمت کے حوالے سے ان معلومات کو جاننے کی ضرورت نہ ہو۔
ایک واضح اصول کے طور پر، اگر کسی چیز سے متاثر ہو کر آپ کسی اسٹاک
یا کسی اور سکیورٹی کی ٹریڈںگ کرنا چاہتے ہیں تو، یہ معلومات ممکنہ طور
پر اہم ہے۔اگر آپ کو معلوم نہیں ہے کہ آپ کے پاس اہم غیر عوامی معلومات
موجود ہیں تو، آپ کو ان معلومات کو استعمال کرنے یا دوسروں تک پہنچانے
سے پہلے وضاحت کے لیے قانونی محکمہ سے رابطہ کرنا چاہیے۔
”اہم غیر عوامی معلومات“ ایسی معلومات ہے جس کو سرمایہ
کاری سے متعلق فیصلے کرنے میں ایک معقول فرد اہم سمجھے
گا جو عوام کے سامنے ظاہر نہیں کی گئی ہو۔کچھ مثالیں یہ ہیں:
• عوامی طور پر جاری کرنے سے پہلے آمدنیاں یا تخمینے یا دیگر
مالی معلومات
• کارروائیوں کی سطح میں نمایاں تبدیلیاں
• بڑے لین دین کے بارے میں تبادلۂ خیال، بشمول حصول،
مشترکہ کاروبار یا تصفیہ
• ہماری مالی حالت، امکانات یا منصوبوں، مارکیٹنگ اور فروخت
کے پروگراموں، اورR&D کے بارے میں معلومات
• سینئر مینجمنٹ میں بدلاؤ جن کا ابھی تک عوامی طور پر اعلان
نہیں کیا گیا ہے
• گاہکوں یا سپلائرز کو بڑے معاہدے دینا یا منسوخ کرنا
• زیر التواء مصنوعات یا نئی مصنوعات، سروسز یا عمل
کمپنی سے وابستہ اہم انضباطی کارروائی، حکومت کی تفتیش
اور قانونی چارہ جوئی سے متعلق وجود اور پیشرفت
سیاسی تعاون/سرگرمیاں اور رفاہی عطیات
Avient آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ آپ اہم امور سے آگاہ رہیں، ووٹ
ڈالیں اور سیاسی عمل میں شامل رہیں۔تاہم، اس کے علاوہ قانون کے ذریعہ
اجازت ہونے پر اور کارپوریٹ مواصلات محکمہ کے ذریعہ اس کی منظوری ملنے
پر، کسی بھی کمپنی کے فنڈ یا وسائل کا استعمال سیاسی امیدواروں یا پارٹیوں
کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر، تحریک دینے یا اعانت فراہم کرنے کے لیے
نہیں کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ، Avient کے کسی رفقائے کار سے کسی بھی
سیاسی یا مہم کے لیے اس طرح سے عطیہ کی درخواست نہیں کی جاسکتی ہے
کہ وہ شریک کار تعاون کرنے پر مجبور، زیر بار یا متوقع محسوس کرے۔
کمپنی کچھ غیر منفعتی تنظیموں کو رفاہی عطیات دینے کا انتخاب کرسکتی
ہے، جس کا کارپوریٹ مواصلات کے محکمے سے منظور ہونا ضروری ہے۔اس
کے علاوہ، ایسی غیر منفعتی تنظیموں کو عطیات دینا ممنوع ہے جو جان
بوجھ کر نسل، جنس، جنسی رجحان، صنفی شناخت، عمر، رنگ، مذہب، قومی
اصلیت، معذوری، جینیاتی معلومات، محفوظ سابق فوجی کی حیثیت، یا دیگر
قانونی طور پر محفوظ درجہ بندی پر مبنی امتیازی سلوک کرتی ہے۔
بعض اوقات، Avient کے لیے عوامی پالیسی پر مؤقف اختیار کرنا ہمارے شیئر
ہولڈرز کے مفاد میں ہوتا ہے۔ایسے معاملات میں، Avient کے فنڈ اور وسائل
استعمال ہوسکتے ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب قانون کے ذریعہ اجازت
حاصل ہو اور ضروری منظوری لے لی گئی ہو۔
سرکاری تفتیشات اور پوچھ تاچھ
وقتاً فوقتاً، کمپنی سے کسی سرکاری ایجنسی یا ادارے کے ذریعہ پوچھ تاچھ
کی جا سکتی ہے۔اس میں معلومات کی درخواستیں، تفتیش کے نوٹسز یا ذیلی
عدالت کے سمن کی تعمیل شامل ہوسکتی ہے۔جب ایسا ہوتا ہے تو، یہ ضروری
ہے کہ ہم مکمل طور پر تعاون کریں اور منظم انداز میں اس پر ردعمل کریں۔
اگر آپ کو سرکاری پوچھ تاچھ کا نوٹس موصول ہوتا ہے جو آپ کے ملازمت کے
معمول کی ذمہ داری سے باہر ہے تو آپ کو جلد سے جلد قانونی محکمہ سے
رابطہ کرنا چاہیے۔تمام حالات میں، ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان استفسارات
کے جواب میں جو معلومات ہم فراہم کرتے ہیں وہ درست اور سچی ہو۔
17
یہ بات اہم ہے کہ Avient اپنے تمام کاروباری معاملات میں اعلی اخلاقی معیار کو برقرار رکھے، بشمول گاہکوں اور فروخت کنندگان کے ساتھ ہمارے تعلقات۔اخلاقی
بنیادوں پر بنے کاروباری تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پیدا کرتے ہیں۔ Avient میں، ہم اس طرح کے تعلقات استوار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں کیونکہ وہ Avient اور
ان گاہکوں اور فروخت کنندگان کے طویل مدتی مفاد میں ہیں جن کے ساتھ ہم کاروبار کرتے ہیں۔ ہماری ذاتی دیانتداری Avient کی ساکھ کی بنیاد ہے، اور دیانتداری
اعتماد کو مضبوط بناتی ہے۔
18
منصفانہ لین دین
ہم اپنی مصنوعات اور خدمات ان کی اپنی خوبیوں پر فروخت کرتے
ہیں۔گاہکوں کو فروخت ہونے والی تمام اشیاء قیمت، شرائط اور پروڈکٹ کی
کوالٹی اور فراہم کردہ سروس پر مبنی ہونی چاہیے۔ ہم کاروبار حاصل کرنے
کے لیے بے ایمانی، غیر اخلاقی یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوتے
ہیں۔ہمارے گاہکوں کو درست معلومات حاصل ہونی چاہیے۔ہم کبھی بھی اپنی
مصنوعات کو مشتہر کرنے کے لیے جھوٹے یا گمراہ کن بیانات استعمال نہیں
کرتے ہیں۔
ہم اپنے سپلائرز کا انتخاب مقصد کے معیارات کی بنیاد پر کرتے ہیں، جیسے
کوالٹی، سروس اور قیمت اور Avient اور ہمارے گاہکوں کو حاصل ہونے والے
کاروباری فوائد۔ہمیں موجودہ یا ممکنہ فراہم کنندگان سے ذاتی فوائد حاصل
کرنے کے لیے Avient میں اپنے عہدوں کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔ ہم
اپنے سپلائرز کے ساتھ صداقت اور پیشہ ورانہ سلوک کرتے ہیں۔
رشوت اور کمیشن خوری
کسی بھی صورت میں کسی بھی قسم کی رشوت، کمیشن یا لالچ کی پیشکش
کرنا، دینا، قبول کرنا یا مانگ کرنا قابل قبول نہیں ہے۔اس اصول کا اطلاق دنیا
میں کہیں بھی کئے گئے کاروبار پر ہوتا ہے، ایسے ممالک سمیت جہاں اس
طرح کے عمل کو »کاروبار کرنے کا طریقہ« سمجھا جاتا ہے۔یہ ہماری تجارتی
لین دین کے ساتھ ہی حکومت اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ہمارے
معاملات پر بھی لاگو ہوتا ہے۔اگر آپ کو معلوم نہیں ہے کہ آپ کسی »سرکاری
اہلکار« کے ساتھ معاملہ کر رہے ہیں تو، رہنمائی کے لیے قانونی محکمہ سے
رابطہ کریں۔ رشوت خوری اور کمیشن خوری کے نتیجے میں کچھ قوانین کے
تحت مجرمین کے خلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، جیسے امریکی غیر
ملکی کرپٹ پریکٹسس ایکٹ اور امریکی رشوت ایکٹ جو ہمارے تمام عالمی
کاروباروں پر لاگو ہوتا ہے۔
Avient معمول کے حکومتی اقدامات کو تیز کرنے کے لیے رقم کی ادائیگی
پر پابندی عائد کرتی ہے، جیسے کسٹم کے ذریعے ارسال ہونے والے سامان
میں تیزی لانا یا ٹیلیفون انسٹال کرنا، جب تک کہ کارپوریٹ ایتھکس آفیسر
یا Avient کے قانونی محکمہ کی منظوری نہ ہو۔مزید یہ کہ اس طرح کی
ادائیگیوں کو کاروبار کے اخراجات کے طور پر اکاؤنٹنگ ریکارڈوں میں درست
اور مکمل طور پر ریکارڈ کرنا چاہیے۔
Avient نہ صرف رشوت اور کمیشن پر لاگو قوانین کی تعمیل کا ارادہ رکھتی
ہے بلکہ ایک معیار طے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو قانونی تقاضوں سے بالاتر
ہو۔ لہذا، کسی رشوت یا کمیشن خوری کی اجازت نہیں ہے، یہاں تک کہ ان
ممالک میں بھی جہاں وہ قانونی ہوسکتے ہیں۔
»رشوت« کا مطلب ہے کسی بھی قیمتی چیز کی پیشکش کرنا
یا لینا )خواہ کتنی ہی چھوٹی ہو( تاکہ کسی کاروباری فیصلے
پر ناجائز اثر پیدا کیا جاسکے یا کوئی کاروباری فائدہ حاصل کیا
جاسکے۔یہ صرف نقد ادائیگیوں تک ہی محدود نہیں ہے۔رشوت
میں یہ بھی شامل ہوسکتے ہیں:
• تحفے، خاص طور پر وہ تحائف جو مہنگے ہیں
• تفریح، مہمان نوازی اور سفر جہاں کاروبار کا کوئی واضح مقصد
نہ ہو یا وہ مناسب کاروباری ضروریات سے پرے ہوں
• ذاتی خدمات، حمایت یا قرض
• خیراتی یا سیاسی تعاون
• کسی فرد کے کنبہ کے افراد کے لیے ادائیگی یا فوائد یا خدمات
• کمیشن سمیت کسی »سہولت کار« کو ادائیگی یا فوائد یا
خدمات کی فراہمی
یاد رکھیں کہ رشوت کی پیش کش یا درخواست کرنا بیشتر ممالک
میں غیر قانونی ہے — حتی کہ تب بھی جب کوئی لین دین نہیں
19
ایجنٹس اور صلاح کار
ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ Avient کی جانب سے کام کرنے والے ایجنٹس،
صلاح کار اور دیگر نمائندے رشوت یا کمیشن کی پیشکش نہیں کرتے ہیں اور
نہ ہی کسی دوسرے غیر قانونی یا غیر اخلاقی سلوک میں ملوث ہوتے ہیں۔ہم
ایجنٹوں یا کنسلٹنٹس کے ذریعہ کسی ایسے کاروباری لین دین کی اجازت
نہیں دیتے جو ضابطۂ اخلاق کے ذریعہ ممنوع ہیں۔ایجنٹوں اور کنسلٹنٹس
کے ساتھ تمام انتظامات کو ہمارے اخلاقی معیارات اور قانونی اور اکاؤنٹنگ کی
ضروریات کے مطابق تحریری طور پر دستاویز بند کیا جانا چاہیے اور ان کا ہمارے
ڈیلیگیشن آف اتھارٹی )اختیار کی تفویض( کی پالیسی کے مطابق منظور ہونا
ضروری ہے۔اس ارادے کے ساتھ کمپنی کی جانب سے کوئی ادائیگی نہیں کی
جاسکتی ہے کہ ادائیگی کے کسی بھی حصے کو ادائیگی کی حمایت کرنے والے
دستاویزات کے ذریعہ بیان کردہ کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیا جائے۔
ہم توقع کرتے ہیں کہ Avient ایجنٹ کی جانب سے کاروبار کرنے والے ایجنٹ
اور کنسلٹنٹس ضابطہ کی تعمیل کریں گے۔انہیں رشوت یا کک بیک کی کسی
بھی قسم کی پیش کش نہیں کرنی چاہیے، دینا نہیں چاہیے، قبول نہیں کرنا
چاہیے یا مانگ نہیں کرنی چاہیے یا کسی اور غیر قانونی یا غیر اخلاقی سلوک میں
مشغول نہیں ہونا چاہیے۔
Avient کے افراد، ہائرنگ ایجنٹس اور کنسلٹنٹس کو خود کو اور کمپنی کو یقین
دلانے کے لیے لازمی طور پر مستعد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کہ ایجنٹس یا
صلاح کار رشوت یا کمیشن نہیں دے رہے ہیں یا وصول نہیں کر رہے ہیں۔
کاروباری دیانتداری ان لوگوں کے انتخاب اور برقرار رکھنے کے لیے ایک کلیدی
معیار ہے جو Avient کی نمائندگی کرتے ہیں۔
مسابقت
Avient اعلی مصنوعات، خدمات اور کارکردگی کی بنیاد پر کاروبار حاصل کرنے
کی کوشش کرتی ہے۔ ہم اپنا کاروبار ان قوانین کی تعمیل میں کرتے ہیں جو
مضبوط لیکن منصفانہ مقابلے کی حوصلہ افزائی کے لیے بنائے گئے ہیں۔
آپ سے مقابلہ کے قوانین جاننے اور ان کی پیروی کرنے کی توقع کی جاتی ہے
جو کمپنی میں آپ کے کام پر لاگو ہوتے ہیں۔ہم ان مسابقت مخالف سرگرمیوں
یا طریقوں میں مشغول نہیں ہوں گے جو مقابلہ جاتی قوانین کے منافی ہیں،
بشمول مندرجہ ذیل کی سپروائزری کرنے والے قوانین:
• قیمتوں کا تعین، پیداواری پابندیاں، گاہکوں یا مارکیٹوں کو مختص کرنے کے
لیے ملی بھگت، سپلائرز یا گاہکوں کا بائیکاٹ۔
• ڈسٹریبیوٹرز اور ڈیلروں کی ری سیل قیمت کا کنٹرول؛ اور
• مصنوعات یا خدمات کی غلط بیانی۔
Avient مصنوعات کی کارکردگی کا منصفانہ اور حقیقت پر مبنی موازنہ کرتی
ہے۔ ہم حریفوں یا ان کی مصنوعات یا قیمتوں کو حقیر نہیں سمجھتے ہیں۔
آپ کو حریفوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے غلط ذرائع
استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ظاہر ہے، اس طرح کے ذرائع جیسے چوری یا غیر
قانونی اندراج کی اجازت نہیں ہے۔اس کے علاوہ، آپ کو اپنے آپ کو حریف،
جیسے کسی صلاح کار یا گاہک کے سامنے جھوٹ بولنا یا غلط بیانی نہیں کرنی
چاہیے۔آپ کسی حریف کے موجودہ یا سابق ملازم سے خفیہ معلومات طلب
نہیں کرسکتے ہیں چاہے وہ خفیہ معلومات ظاہر کرنے پر راضی ہوں تب بھی۔
ساتھ ہی، ہم ایک بہت مسابقتی کمپنی ہیں اور چاہتے ہیں کہ انڈسٹری میں سب
سے بہتر بنیں۔اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اپنی مصنوعات، طریق کار اور خدمات
کا موازنہ مستقل طور پر حریفوں کی مصنوعات، طریق کار اور خدمات کے ساتھ
کرنے کی ضرورت ہے۔ایسا کرنے سے، ہم عام طور پر دستیاب معلومات، اور
گاہکوں، تجزیہ، پوچھ گچھ اور مشاہدات کے ذریعہ قانونی اور اخلاقی طور پر
مارکیٹوں اور اپنے حریفوں کے بارے میں تکنیکی، لاگت، مصنوعات، مارکیٹ اور
دیگر معلومات اکٹھا کریں گے۔
تحائف اور مہمان نوازی
تحفے یا مہمان نوازی )بشمول کھانا، تفریح یا سفر( پیش کرنے یا حاصل کرنے کے
بارے میں فیصلے اچھی طرح سوچ سمجھ کر اور اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیے۔
کاروباری تحائف دینے اور مہمان نوازی فراہم کرنے کا مقصد Avient کے لیے خیر
سگالی پیدا کرنا ہو—اور کچھ نہیں۔ذاتی تحائف یا تفریح کی بنیاد پر دوسروں پر
اثرانداز ہونے کی کوششیں نا مناسب، ناقابل قبول اور کچھ موقعوں پر غیر قانونی
ہیں۔ لہذا، کسی کو بھی Avient کی جانب سے کام کرنے والے تحائف یا مہمان
نوازی کی فراہمی نہیں کرنی چاہیے جو وصول کنندہ کو Avient کے ساتھ اس کے
تعلقات میں ناجائز طور پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے طور پر سمجھا جاسکتا
ہے۔سپلائر کی جانب سے تحائف یا مہمان نوازی قبول کرتے وقت اور کسی
بھی ایسے فرد کو، جو سرکاری یا عوامی اہلکار ہو سکتا ہے، کسی قیمتی چیز کی
پیشکش کرتے وقت خاص دھیان رکھا جانا چاہیے۔
ایسے تحائف کو قبول کرنا جو آپ کے فیصلوں پر ناجائز طور پر اثر انداز ہونے
کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ بھی ممنوع ہے۔عام طور پر، کوئی بھی تحفہ جس کی
قیمت100ڈالر سے زیادہ ہے یا مقامی ریت رواج کے مطابق نہیں ہے اسے مسترد
کردیا جانا چاہیے۔ ہمیں اس شعبے میں اچھے فیصلے کی ضرورت ہے۔
تحفے کی اجازت ہے اگر وہ حوصلہ افزائی نوعیت کے ہوں، اس موقع کے متناسب
ہوں، تمام فریقوں کی پالیسیوں اور قابل اطلاق قانون کے ذریعہ اس کی اجازت
دی گئی ہو اور وہ مقامی رواج کے مطابق ہوں۔کسی بھی صورت میں نقد رقم یا
اس کے مساوی کوئی چیز )مثلا گفٹ کارڈ( نہیں دیئے جاسکتے یا نہیں قبول کیے
جاسکتے۔
اگر آپ کاروباری تعلقات کو نقصان پہنچائے بغیر کسی تحفہ کو تدبیر سے انکار
نہیں کرسکتے ہیں تو، آپ تحفے کو قبول کر سکتے ہیں اور پھر اسے فورا ہی
ٹھکانے لگانے کے لیے Avient کے جنرل کونسل کے حوالے کر دیں گے۔
عام اصول کے طور پر، کھانا فراہم کرنا یا قبول کرنا، تفریح یا سفر کی اجازت ہے
اگر یہ مندرجہ ذیل ٹیسٹ پر پورا اترتا ہو:
• وہ موقع ہی بنیادی طور پر ایک کاروباری مقصد ہو؛
• Avient کا رفیق گاہک یا سپلائر کے ساتھ ہو؛ اور
• کھانا، تفریح یا سفر اس موقع کے متناسب ہو۔
20
جب آپ کھانا، تفریح یا سفر قبول کرنا یا فراہم کرنا چاہتے ہیں تو، کثرت اور
قیمت کو مدنظر رکھیں۔مزید یہ کہ، ان کی پیشکش نہ کریں یا قبول نہ کریں اگر
ایسا غیر قانونی ہو یا ایسا کرنے سے دیگر فریق کی کمپنی کے اصول کی خلاف
ورزی ہو۔
گاہکوں کی تفریح کے دوران یا دیگر سماجی واقعات کے دوران، الکحل مشروبات
کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس صورتحال میں، Avient اعتدال کے ساتھ، شراب
کے استعمال کی اجازت دیتی ہے بشرطیکہ عوام اور شرکاء کی حفاظت کا یقین
دلایا جائے۔آپ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ شراب صرف اعتدال میں استعمال کی
جائے اور نشہ آور حالت میں کوئی بھی موٹر گاڑی نہیں چلائی جائے۔
تحفے کی اطلاع دہی
تحائف کے بارے میں شفافیت فراہم کرنے کے لیے، 3تیسرے فریقین کو دیئے
جانے والے تحفے کو مطابقت کے اندر »3تیسرے فریقین کا تحفہ« کوڈ کیا جانا
چاہیے۔
سوال:ہمارا ایک گاہک ہمارے ساتھ وفادار رہا ہے جب ہم نے متعدد
مسائل پر کام کیا۔اب جب کہ وہ معاملات حل ہو گئے ہیں تو کیا
میں شکریہ کے طور پر پھل، چاکلیٹ اور50ڈالر کا گفٹ کارڈ کے
ساتھ گفٹ کی ٹوکری بھیج سکتا ہوں؟
جواب:کسی ادارے )کوئی فرد نہیں( کو دی جانے والی پھل یا
چاکلیٹ کی ٹوکری ٹھیک ہوسکتی ہے، لیکن کبھی بھی نقد رقم
نہیں )جس میں گفٹ کارڈز بھی شامل ہیں(۔بہتر ہے کہ تحائف سے
متعلق Avient کی پالیسیوں کا جائزہ لیا جائے اور کچھ بھیجنے
سے پہلے اپنے مینیجر یا کارپوریٹ ایتھکس آفیسر سے اس خیال پر
تبادلہ خیال کیا جائے۔
مفادات کا تصادم
یہ بات اہم ہے کہ Avient کے تمام رفقائے کار کو کام کی جگہ سے باہر کی
دلچسپی ہو۔ساتھ ہی، ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ہر وقت
Avient کے بہترین مفاد میں کام کریں۔آپ کو کمپنی یا ہمارے گاہکوں کے
مفادات کے ساتھ اپنے ذاتی مفادات کا تصادم نہیں ہونے دینا چاہیے۔کسی تصادم
کی ظاہری شکل ہماری مقبولیت کو اتنا ہی خراب کر سکتی ہے جتنا کہ ایک
حقیقی ٹکراو۔
مفاد کے کچھ عام تصادم اس وقت پیدا ہوسکتے ہیں جب آپ:
• ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں جن کا مقابلہ ہماری کمپنی کے مفاد سے
ہے، یا ایسا ظاہر ہوتا ہے۔
• کوئی کمپنی جو ہمارے ساتھ یا کسی حریف کے ساتھ کاروبار کرتی ہے یا
کرنا چاہتی ہے اس سے نجی یا مالی فائدہ حاصل کرتے ہیں، یا اس سے مالی
مفاد وابستہ رکھتے ہیں یا اس کے لیے کام کرتے ہیں یا اس کو سروس فراہم
کرتے ہیں۔
• ذاتی یا خاندانی مفادات یا دوستی کو اپنے کاروباری فیصلوں پر اثر انداز
ہونے دیتے ہیں یا ایسا لگتا ہے کہ اثر انداز ہو رہا ہے— مثال کے طور پر، وہ
کاروبار جو آپ کے یا آپ کے کنبہ کی ملکیت ہیں یا آپ یا وہ چلاتے ہیں وہ
Avient کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتا ہے۔
• باہری کام کرتے ہیں )بشمول بورڈ سروس( جو آپ کی ملازمت کی کارکردگی
کو منفی طور پر متاثر کرتا ہو یا Avient کے تئیں آپ کی ذمہ داریوں میں
مداخلت کرتا ہو
• اپنے ذاتی مفاد یا دوسروں کے مفاد کے ليے کمپنی کی پراپرٹی، معلومات یا
وسائل استعمال کرتے ہیں
• سسرال والوں سمیت، کنبہ کے کسی فرد کو یا کسی ایسے فرد کو جس کے
ساتھ آپ کا رومانی تعلق ہے، ملازمت پر رکھتے ہیں، اس کے سپروائزر ہیں یا
اس کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ طور پر رپورٹنگ کی لائن ہے۔
انکشاف کا عمل
مفاد کا تصادم ہمیشہ واضح اور آسانی سے پہچان میں نہیں آتا ہے، اور یہ بلا
قصد پیدا ہوسکتا ہے۔نیز، متعدد بار، مفادات کے تصادم کو کھلی اور دیانتدارانہ
گفتگو سے حل کیا جاسکتا ہے۔لہذا آپ کو مفاد کے حقیقی یا ممکنہ تصادم کو
فوری طور پر افشا کرنا ہوگا۔ان انکشافات کو جنرل کونسل یا کارپوریٹ ایتھکس
آفیسر کو تحریری طور پر حل کے لیے پیش کیا جانا چاہیے۔عام طور پر، ان حالات
کی جانچ پڑتال اس گہرائی تک کی جاتی ہے جو اس بات کا تعین کرنے کے لیے
ضروری ہے کہ آیا Avient کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے، یا پہنچ سکتا ہے۔
Avient کا کاروبار ہمارے گاہکوں اور عوام کے مسلسل اعتماد اور بھروسے پر
موقوف ہے۔اپنی کارروائیوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور یہ طے کرنے کی
کوشش کریں کہ آیا کسی غیر جانبدار مبصر کے پاس یہ یقین کرنے کی مناسب
بنیاد ہوگی کہ مفاد کا تصادم موجود ہے۔ہماری اپنی اور Avient کی ذمہ داری
ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم، جان بوجھ کر یا نادانستہ طور پر، اپنے
اعمال سے مفادات کا تصادم نہ ہونے دیں۔یاد رکھیں کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ
مفاد کا تصادم ضابطہ کی خلاف ورزی ہی ہو، بلکہ اس کی جانکاری دینے میں
ناکامی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔
نجی مفاد کو ترجیح دینا
کمپنی کی معلومات، املاک یا کمپنی میں کسی شخص کی حیثیت کا استعمال
کرتے ہوئے، آپ کام کی جگہ پر جو کاروباری مواقع دریافت کرتے ہیں ان کا تعلق
کمپنی سے ہے نہ کہ نجی طور پر آپ سے۔اپنی ملازمت کے حصے کے طور پر،
آپ کو کمپنی کے فائدے کے ليے ان کاروباری مواقع کا استعمال کرنا چاہیے۔اگر
آپ اپنے ذاتی مفاد یا کسی اور کے مفاد کے ليے ان کاروباری مواقع کی پیروی
کرتے ہیں تو آپ کمپنی کے مفادات سے براہ راست متصادم ہیں۔اس طرح نجی
مفاد کو ترجیح کی اجازت نہیں ہے۔
بین الاقوامی تجارت
ہمیں اپنی مصنوعات، خدمات اور تکنیکی معلومات کی درآمد اور برآمد پر کنٹرول
اور ان پابندیوں کی تعمیل کرنی چاہیے، جن میں امریکی قوانین بھی شامل ہیں
جن کا اطلاق ہمارے تمام مقامات اور دنیا بھر میں لین دین پر ہوتا ہے۔خصوصی
پابندیوں کا اطلاق ان مصنوعات پر ہوتا ہے جن میں فوجی یا دوہرے استعمال کا
اطلاق ہوسکتا ہو اور کچھ ممالک اور اداروں کے ساتھ تجارت کے خلاف مطلق
ممنوعات یا پابندیاں عائد ہوتی ہوں۔اگر آپ دوسرے ممالک میں یا دوسرے
ممالک کے لوگوں کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں، یا آپ بین الاقوامی سطح پر سفر
کرتے ہیں تو، رہنمائی کے لیے Avient کے قانونی محکمہ سے رابطہ کریں۔
21
22
پائیداری
کارکن، گاہک اور سپلائر ہی صرف Avient کے مستفیدین نہیں ہیں۔جن
ممالک اور کمیونٹیز میں ہم کام کرتے ہیں، اور پوری دنیا پر ہمارے عمل،
ہماری مصنوعات اور ہمارے لوگوں کا اثر ہوتا ہے۔ہماری کارروائیوں کی
وسعت اور اثر ساتھ ہی ہمارے اعلی اخلاقی معیارات ہم سے یہ مطالبہ
کرتے ہیں کہ ہم انتہائی پائیدار حل حاصل کریں جو وقت کے امتحان پر
کھرے اتریں۔
ہم عالمی سطح پر اخلاقی طرز عمل کے ایک مستقل معیار کو برقرار رکھنے
کا عہد کرتے ہیں جبکہ ہم ہر اس ملک اور برادری کی ثقافت اور کاروباری
طریقوں کا احترام کرتے ہیں جہاں ہم کام کرتے ہیں۔
Avient میں، ہم ایسے طریقے سے کاروبار کو انجام دے کر ایک عالمی
درجے کی تنظیم تخلیق کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو مستقبل کی نسلوں
کے لیے بھی اسی طرح کام کرنے کی صلاحیت کو ختم کیے بغیر حالیہ
وقت کی ضروریات کی تکمیل کرے۔اس عزم کا انحصار اس بات پر ہے
کہ ہم استحکام کی تعریف کس طرح کرتے ہیں:لوگ، پروڈکٹس، سیارہ
اور کارکردگی۔ہر ایک کے لیے ہماری شراکت کا ایک تفصیلی خلاصہ ہماری
پائیداری کی رپورٹ میں یہاں دستیاب ہےAvient.com/sustainability۔
ایکAmerican Chemistry Council Responsible Care® کمپنی اور
پلاسٹک کے فضلے کو ختم کرنے کے اتحاد کے بانی ممبر کی حیثیت سے،
ہم اپنے امتیاری نشانNo Surprises PledgeSM اور ہمارے پائیداری کے
وعدے پر کاربند ہیں، اور ہم دیانتداری، ایمانداری اور احترام کی نجی اقدار
پر عمل کر کے ان اصولوں کو برقرار رکھیں گے۔
Avient، اور ہمارے لوگ حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور ان کمیونٹیز
کی بہتری میں تعارن پیش کرتے ہیں جن میں ہم کام کرتے ہیں۔کمپنی لوگوں
کو اپنی برادریوں کی حمایت میں کمیونٹی کی سرگرمیوں اور اپنی پسند کے
فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتی ہے۔
Avient ماحولیات کی سپروائزری کے ليے، ماحولیات کی آلودگی کو کم سے
کم کرنے کے ليے، اور زمین کے وسائل کی زیادہ سے زیادہ حفاظت کے ليے
اپنے کاروباری عمل کو مسلسل بہتر بناتی ہے، اپنے گاہکوں، اپنے سپلائرز اور
سپلائی چین پارٹنر کے ساتھ کام کرتی ہے۔
پائیدار حل کی تلاش نہ صرف ماحولیات کے ليے اچھی چیز ہے؛ بلکہ یہ
ہمارے ملازمین، ہمارے گاہکوں، ہمارے پڑوسیوں، ہمارے شیئر ہولڈرز اور
اپنے کاروبار کے لیے بھی اچھی چیز ہے۔
حفاظت، صحت اور ماحول
Avient کاروباری سرگرمیاں اپنے گاہکوں، ماحول یا عوام کو نقصان پہنچائے
بغیر اس انداز سے انجام دیتی ہے کہ شریک کاروں اور ٹھیکیداروں کے لیے
ایک محفوظ اور صحتمند کام کا ماحول مہیا کرتا ہے۔
Avient صحت مند اور محفوظ کام کرنے کے حالات، اور چوٹ یا مضرت اور
ماحولیاتی حادثات کی روک تھام پر غور کرتی ہے، جو ہمارے کاروبار کی
کامیابی کے لیے اہم ہے۔ہماری توقعات اور نافذ معیاروں کے لیے قانونی
تقاضوں سے تجاوز کرنا معمولی بات نہیں ہے۔لہذا، ہماری صحت اور
حفاظت کی پالیسیاں، جو Avient کے تمام ملازمین پر لاگو ہوتی ہیں، وہ
کام کے دوران ہر شخص کی صحت اور فلاح و بہبود کا تحفظ کرنے کے ليے
ہے۔ہم خطرے اور ضرر کے خاتمے اور حفاظت میں عمدگی اور ماحولیاتی
نظم و نسق کی اپنی ذمہ داری کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ليے مستقل شعور اور احساس کی
توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔حفاظت سے متعلق آگاہی ہمارے ذریعہ تحفظ
کی ذمہ داری کو قبول کرنے ساتھ ہی کام سے مناسب واقفیت، تربیت، اور
ہر کام کی صورتحال سے وابستہ خطرات کی پہچان اور مواصلت کے ذریعے
حاصل ہوتی ہے۔
اپنے عمل کی دیانتداری کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عمل کا مؤثر طریقے
سے انتظام کرنا بھی بہت ضروری ہے۔اپنے عمل کو چلانے اور ہر کام کو
بحفاظت انجام دینے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے تمام ضروری سامان،
اوزار، ٹکنالوجی، طریقہ کار اور تربیت فراہم کی جائے گی۔
کام کے دوران ضرر سے بچنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔ہم آپ کی اور آپ کے کنبہ
کے ممبران کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ سفر کے دوران اور تمام سرگرمیوں
میں گھر پر ہونے والے ضرر سے بچنے کے لیے وہی حفاظتی اصول استعمال
کام کرنا اور بحفاظت زندگی گزارنا ہماری زندگی کا وطیرہ ہے۔ہم چاہتے ہیں
کہ آپ اور آپ کا کنبہ صحت مند اور محفوظ رہے۔
سوال:میرے سپروائزر نے مجھ سے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے نئے
طریقہ کار پر عمل کرنے کو کہا، لیکن مجھے معلوم نہیں ہے کہ یہ
محفوظ یا حتی کہ قانونی بھی ہے۔مجھے کیا کرنا چاہیے؟
جواب:جب آپ ماحولیاتی کارروائی انجام دے رہے ہوں تو کبھی بھی
اندازہ نہ لگائیں۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے سپروائزر سے
مشورہ کریں کہ آپ درخواست کو سمجھ گئے ہیں۔اگر آپ کو اب بھی
خدشات ہوں تو، مقامی انتظامیہ یا ضابطۂ اخلاق میں درج وسائل میں سے
کسی سے
پروڈکٹ اور سروس کا تحفظ
یہ ضروری ہے کہ Avient محفوظ مصنوعات اور خدمات مہیا کرے جو
ہمارے گاہکوں کا اعتماد برقرار رکھے، عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریاں پوری
کرے اور مارکیٹ میں مسابقتی پوزیشن برقرار رکھے۔ہماری مصنوعات کو
اندرونی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا جاتا ہے، تیار کیا جاتا ہے اور سروس
کی جاتی ہے اور بیرونی ضوابط، مناسب منظوری والے اداروں کے معیار اور
کسی بھی قابل اطلاق معاہدہ کی ذمہ داریوں کی تعمیل کی جاتی ہے۔
http://Avient.com/sustainability
23
انسانی حقوق کا احترام
Avient افراد کے وقار کا احترام کرتی ہے اور ان کی حمایت کرتی ہے کہ بنیادی انسانی
حقوق ہمارے کاروبار کی بنیادی قدر ہیں۔اس مقصد کے ليے، ہم Avient کے کاروبار کے
سلسلے میں کسی بھی قسم کے بچہ مزدوری کے استعمال سے منع کرتے ہیں۔ہم16سال
سے کم عمر کے کسی بھی فرد کے ذریعہ خدمات کی انجام دہی کو ہم بچہ مزدوری کہتے
ہیں اور اگر مقامی قانون ہماری پالیسی سے زیادہ سخت ہے تو ہم زیادہ سخت مقامی
قانون کی تعمیل کریں گے۔ مزید برآں، Avient کے کاروبار کے سلسلے میں Avient کسی
بھی قسم کی جبری مشقت یا انسانی بردہ فروشی سے منع کرتا ہے اور ہم اپنے سپلائرز،
ایجنٹوں اور ڈسٹری بیوٹرز سے توقع کرتے ہیں کہ وہ بھی اس پر پابندی لگائیں۔ہم سپلائی
چین کے شراکت داروں کو بھی استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن کے ذرائع اور عمل
انسانی کے بنیادی حقوق کا احترام کرتے ہیں، اور جن کی تجارت براہ راست یا بلاواسطہ
جہاں کہیں بھی ہو انسانی حقوق کی پامالی کا باعث نہیں بنتی ہے۔
ایک مشترکہ عہد
دیانتداری کے ساتھ کاروبار کرنا Avient میں، ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے ہم
سب کا عہد ہے۔یہ ضروری ہے کہ ہم سب اعلی اخلاقی معیار کے ساتھ کام کریں۔ہم
میں سے ہر ایک ضابطۂ اخلاق میں بیان کردہ طریقوں پر عمل کرکے اپنی ذمہ داریاں
پوری کرسکتا ہے۔
• Avient کی اقدار کے مطابق ماڈلنگ کا طرز عمل؛ اور
• ان شعبوں کے بارے میں کھل کر اور واضح تاثرات فراہم کرنا جہاں تشویشات ہوں یا
آپ کو سوالات درپیش ہوں۔
Avient کے اقدار کے فریم ورک کے اندر تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد Avient یہ ضابطہ
کے تمام رفقائے کار کو رہنمائی فراہم کرنا ہے، لیکن یہ تمام ممکنہ اخلاقی مشکلات یا
معاملات سے کا ازالہ نہیں کرتا ہے۔کوئی بھی دستاویز تمام ممکن حالات کا احاطہ نہیں
کرسکتی ہے۔اگر آپ کو کیا کرنا ہے اس بارے میں مطمئن نہیں ہیں تو، سوالات پوچھتے
رہیں اور جب تک آپ کو معلوم نہیں ہو جاتا ہے کہ آپ صحیح کام کر رہے ہیں پوچھنا
جاری رکھیں۔اپنے سپروائزر یا کسی دوسرے تجربہ کار سے مشورے طلب کریں۔لیکن
سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ، پوچھیں!
https://www.avient.com/sites/default/files/2024-03/AS-FILED EF20024640 Avient Corp ARS.pdf
Lomas de Zamora, Argentina 52.
Prior to joining Avient, Ms.
We also have what we believe is the broadest composite platform of solutions, which
include a full range of thermoset and thermoplastic composites, reinforced with glass, carbon, aramid, and ultrahigh
molecular weight polyethylene fibers.
https://www.avient.com/sites/default/files/2024-10/Avient_CodeConduct_2024_UR2.pdf
و
وتتبع توجهيات الشركة عند التعامل مع وسائل/شبكات التواصل الاجتماعي، سواء كان ذلك
لأغراض العمل أو الاستخدام الشخصي، علاوة على استخدامها بما يشمل معلومات ذات صلة
Avient أو مراسلاتها، أو تخص مسؤوليات الموظفين تجاه الشركة.
اخلاقی بنیادوں پر بنـــے کار
کرتے ہیں۔ Avient میں، ہم اس طرح کے تعلقات اســـتوار کرنے کی خواہش رکھتے
یل مدتی مفاد ہیـــں کیونکـــہ وہ Avient اور ان گاہکوں اور فروخت کنندگان کے طو
بار کرتے ہیں۔ ہماری ذاتی دیانتداری Avient کی و میں ہیں جن کے ســـاتھ ہم کار
ســـاکھ کی بنیاد ہے، اور دیانتداری اعتماد کو مضبوط بناتی ہے.
Francisco Nakasato
000 Itupeva Sao Paulo,-13295
Brazil
ٹیلیفون: 9200 4593 11 55+
یورپ
Regional Headquarters
Pommerloch, Luxembourg
Route de Bastogne 19
Pommerloch, Luxembourg,
9638-L
ٹیلیفون: 35 050 269 352+
فیکس: 45 050 269 352+
www.avient.com
https://www.avient.com
AVIENT کے ضابطۂ اخلاق کی تعمیل کا اعتراف
ہدایات:ہدایات:
یں۔ یسورسز مینیجر سے رابطہ کر یسورس کو واپس کردیں۔ اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو، اپنے ہیومن ر یں اور ہیومن ر یز کو پڑھیں، دستخط کر بانی اس دستاو برائے مہر
ضابطہ کی تعمیل کا اعتراف: ضابطہ کی تعمیل کا اعتراف:
بیت کا پروگرام مکمل کرلیا ہے۔ میں نے Avient کے ضابطۂ اخلاق کو پڑھا، سمجھا اور اس پر عمل کرنے پر اتفاق کیا۔ میں یہ بھی مانتا ہوں کہ میں نے اس ضابطۂ اخلاق کی بنیاد پر اخلاقیات کی تر
ہنمائی اور/یا وضاحت طلب کرنا میری ذمہ داری ہے جو میرے ليے غیر واضح ہو۔ میں سمجھتا ہوں اور مانتا ہوں کہ ضابطۂ اخلاق کے کسی بھی حصے کے بارے میں ر
ملازم کا نام )براہ کرم جلی حروف میں لکھیں(ملازم کا نام )براہ کرم جلی حروف میں لکھیں(
یخ تار یخدستخط تار دستخط
کام کی جگہکام کی جگہ
وسائل اور رابطہ کی معلومات
ہماری پالیسیاں
اندرونی رابطے—اخلاقیات اور تعمیل کے وسائل
ایتھکس ہاٹ لائن
کارپوریٹ سماجی ذمہ داری
پائیداری
حفاظت، صحت اور ماحول
پروڈکٹ اور سروس کا تحفظ
انسانی حقوق کا احترام
ایک مشترکہ عہد
ہمارے کاروبار میں دیانتداری
منصفانہ لین دین
رشوت اور کمیشن خوری
ایجنٹس اور صلاح کار
مسابقتة
تحائف اور مہمان نوازی
مفادات کا تصادم
نجی مفاد کو ترجیح دینا
بین الاقوامی تجارت
منی لانڈرنگ
سب کا احترام
تنوع اور شمولیت
تعصب یا ہراسانی
کام کی جگہ پر تعلقات
منشیات کا بے جا استعمال
جسمانی سلامتی اور کام کی جگہ پر تشدد
ہمارا ضابطۂ اخلاق
اخلاقی رویے کے لیے رہنما خطوط
ذاتی اقدار
آپ کی ذمہ داریاں
Avient سپروائزرز اور مینیجرز کی اضافی ذمہ داریاں
سوالوں کو حل کرنا اور عدم تعمیل کی صورت حال کی اطلاع دینا
ایتھکس ہاٹ لائن
کوئی انتقامی کارروائی نہیں
ضابطۂ اخلاق کا استعمال
ضابطہ کی خلاف ورزیاں
CEO کی جانب سے ایک پیغام
کام پر ایمانداری
درست معلومات، ڈیٹا اور ریکارڈز
حساب و کتاب کی دیانتداری
کمپنی کی مواصلات
املاک کا تحفظ اور استعمال
ملکیتی اور رازدارانہ معلومات، خیالات اور املاک دانشة
رازداری، نجی معلومات اور ڈیٹا کا تحفظ
انٹرنیٹ اور ای میل کا استعمال
سوشل میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ
کمپیوٹر سیکورٹی، سافٹ ویئر لائسنسنگ اور کاپی رائٹس
اندرونی (خفیہ) معلومات اور شیئر کی خرید و فروخت
سیاسی تعاون/سرگرمیاں اور رفاہی عطیات
سرکاری تفتیشات اور پوچھ تاچھ
https://www.avient.com/sites/default/files/2024-12/AVNT Investor Day 2024 Presentation.pdf
Avient’s chief operating decision maker uses these financial measures to monitor and evaluate the ongoing performance of Avient and each business segment and to allocate resources.
For the same reasons, Avient is unable to address the probable significance of the unavailable information.
Solutions from across all Avient
3.
https://www.avient.com/sites/default/files/2021-06/avient-ir-presentation-june-2021-w-non-gaap-recs_0.pdf
Speed to market is essential today, and Avient plays a crucial role in our customers’
success.
Assess top 90% of supplier spend for alignment
with Avient Sustainability objectives.
We are Avient.
https://www.avient.com/sites/default/files/2023-03/Avient Annual Report 2022.pdf
Lomas de Zamora, Argentina 53.
Prior to joining Avient, Ms.
We also have what we believe is the broadest composite platform of solutions, which
61 AVIENT CORPORATION
include a full range of thermoset and thermoplastic composites, reinforced with glass, carbon, aramid, and ultrahigh
molecular weight polyethylene fibers.
https://www.avient.com/company/sustainability/sustainability-report
Sustainability is integral to achieving Avient’s vision, mission and performance.
Avient Employees Share Inspiring Sustainability Stories
How Avient Innovation Enables Sustainability
https://www.avient.com/investor-center/news/avient-announces-quarterly-dividend-1
Avient
Avient
Avient's
https://www.avient.com/investor-center/news/avient-announces-quarterly-dividend
Avient
Avient
Avient's
https://www.avient.com/investor-center/news/avient-announces-quarterly-dividend-2
Avient
Avient
Avient's